تازہ ترین
ہوم / شوبز / پاکستانی اداکارہ متھیرادبئی میں خوفناک حادثے کا شکار

پاکستانی اداکارہ متھیرادبئی میں خوفناک حادثے کا شکار

دبئی(اے این این )اداکارہ متھیرا دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار بن گئی، اداکارہ کی گاڑی کو دبئی کی ایک شاہراہ پر 2 ٹرکوں نے ٹکر مار دی جس کے باعث اداکارہ شدید زخمی ہوئی، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور بے باک پاکستانی اداکارہ متھیرا دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کرکے خود کے حادثے کا شکارہونے

سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا گیا۔ اداکارہ متھیرا نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہان کی گاڑی کو دبئی کی ایک شاہراہ پر 2 ٹرکوں نے ٹکر مار دی تھی جس کے باعث ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ جبکہ اداکارہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اداکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ اس وقت دبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ متھیرا کے چاہنے والوں نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *