تازہ ترین
ہوم / کھیل / ایک اوور میں رنز کا پہاڑ،کیوی بلے باز نےسری لنکا کیخلاف 6گیندوں پر کتنا سکور بناڈالا

ایک اوور میں رنز کا پہاڑ،کیوی بلے باز نےسری لنکا کیخلاف 6گیندوں پر کتنا سکور بناڈالا

ماؤنٹ ما نگوئی(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے سر ی لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران ایک اوور میں زیادہ رنز بٹورنے کا سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز کا ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔ 28سالہ جیمز نیشم نے سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا کے خلاف اننگز کے49اوور کی پہلی چار گیندیں باؤنڈر ی کے باہر پہنچائیں،پانچویں با ل پریر ا نے نو بال کی جس پر نیشم نے دو رنز حاصل کیے جبکہ اوور کی آخری گیند پر وہ محض ایک رن بنا سکے ۔ون ڈے کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز حاصل کرنے کا ریکارڈ سابق جنوبی افریقی اوپنر ہر شل گبز

کے پاس ہے جنہوں نے ورلڈ کپ 2007ءکے دوران سینٹ کٹس کے مقا م پر ہالینڈ کے لیگ سپنر وین بنگے کو اوور میں 6چھکے رسید کیے ، سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا نے 2013ءمیں پالی کیلے کے مقام پر جنوبی افریقی لیفٹ آر م سپنر روبن پیٹر سن کے اوور میں 35رنز بٹورے تھے ، سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئر ز نے ورلڈ کپ2015ءکے دوران سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر ویسٹ انڈین باؤلر جیسن ہولڈر کو اوور میں 34رنز کی پٹائی لگائی تھی ۔یاد رہے کہ جمی نیشم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں محض13گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد سے47رنز سکور کیے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *