تازہ ترین
ہوم / کھیل / کیپ ٹائون ٹیسٹ،قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچ مکی آرتھر نے کس کو قصور وار ٹھہرا دیا، نیا پنڈوراباکس کھل گیا

کیپ ٹائون ٹیسٹ،قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچ مکی آرتھر نے کس کو قصور وار ٹھہرا دیا، نیا پنڈوراباکس کھل گیا

کیپ ٹاؤن(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کے لیے بنائی گئی وکٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے غیرموزوں قرار دے دیا۔مکی آرتھر کا کہنا تھاکہ 10 سال قبل جب وہ جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ تھے تو اس وقت یہاں کی پچز کا میعار عمدہ تھا تاہم اب وکٹوں کا معیار کافی گر گیا ہے۔مکی آرتھر نے تسلیم کیا کہ جنوبی افریقی ٹیم کے سکور سے پچ کے معیار سے متعلق ان کے دعوے کو تقویت نہیں ملتی تاہم انہوں نے اصرار کیا کہ اس سیریز کے لیے وکٹیں منصفانہ اور متوازن مقابلے کے لیے نہیں بنائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت مایوس ہوں، مسلسل کوچنگ کے باعث 2010ءسے جنوبی افریقہ نہیں

آیا، یہاں کیپ ٹاؤن اور سنچورین میں وکٹوں کا معیار ٹیسٹ کرکٹ کے لیے موزوں نہیں ہے ۔انہوں نے کیپ ٹاؤن کی وکٹ میں غیرمتوازن باؤنس اور پڑنے والی دراڑوں کی بھی نشاندہی کی جس کی وجہ سے جمعہ کو 7 مرتبہ بلے بازوں کو ہونے والی انجریز کے سبب کھیل روکنا پڑا،انکا کہنا تھا کہ اگر وکٹ میں یہ غیر متوازن باؤنس یا دراڑیں میچز کے چوتھے یا پانچویں دن ہوتے تو سمجھ میں آتا کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا ہی ہوتا ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے لیکن یہ غلط ہے کہ پہلی اننگز میں کسی ٹیم کی لاٹری نکل جائے۔قومی ٹیم کے کوچ نے پروٹیز کپتان فاف ڈو پلیسی اور مڈل آرڈر بلے باز ٹیمبا باووما کو داد دی تاہم ان کا کہنا تھا کہ میچ میں اصل فرق جنوبی افریقی باؤلرز کی تیز باؤلنگ ثابت ہوئی، اصل فرق یہ ہے کہ جنوبی افریقی باؤلرز 145کلومیٹر فی گھنٹی کی رفتار سے باؤلنگ کر رہے ہیں اور ہمارے باؤلرز 135کلومیٹر فی گھنٹہ اور اس طرح کی وکٹ پر 10کلومیٹر نے بہت فرق ڈالا ہے۔محمد عباس کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ ہونے والے باووما کو تھرڈ امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر آرتھر نے کہا کہ اس میچ کا معاملہ گزشتہ میچ کے کیچ سے مختلف تھا۔یاد رہے کہ سنچورین میں کھیلا گیا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 دن کے اندر ہارنے کے بعد اب کیپ ٹاؤن میں جاری سیریز کے دوسرے میچ کے اختتام پر بھی پاکستانی ٹیم شکست کے خطرے سے دوچار ہے۔کیپ ٹاؤن میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستانی ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے جواب میں فاف ڈو پلیسی کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 382 رنز بنا کر سیریز میں 205 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *