تازہ ترین
ہوم / علاقائی / زمینوں پر قبضے کرنیوالے لیگی رہنما ئوں کو عدالت نے خوشخبری سنادی

زمینوں پر قبضے کرنیوالے لیگی رہنما ئوں کو عدالت نے خوشخبری سنادی

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے زمینوں پر قبضے کے کیس میں لیگی رہنما افضل کھوکھر سمیت تینوں بھائیوں کی پچاس پچاس ہزار روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں زمینوں پر قبضہ کرنے کے خلاف لیگی رہنما افضل کھوکھرسمیت تینوں بھائیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جہاں کھرکھر برادران عبوری ضمانت کرانے ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا کی عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر عدالت نے پچاس پچاس

ہزار روپے مچلکوں کے عوض افضل کھوکھر ، سیف الملوک کھوکھر اور شفیع کھوکھر کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ لیگی رہنما افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھر کے خلاف تھانہ نواب ٹائون پولیس نے قبضے کا مقدمہ درج ہے ، اس کے علاوہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی کھوکھر برادران کے خلاف کیس زیر سماعت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *