تازہ ترین
ہوم / پاکستان / نواز شریف نے جیل سے باہر آنے کیلئےجیب میں تعویذ رکھ لیا،تعویذ کس نے دیا اور کیا ہدایت کی، دلچسپ تفصیلات

نواز شریف نے جیل سے باہر آنے کیلئےجیب میں تعویذ رکھ لیا،تعویذ کس نے دیا اور کیا ہدایت کی، دلچسپ تفصیلات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل کے حکام کی جانب سے العزیز ریفرنس میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزر یر اعظم محمد نوازشریف سے اہل خانہ ، رشتہ داروں ،دوستوں اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے، گذشتہ روز شریف خاندان کے افراد اور پارٹی کے رہنمائوں نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقاتیں کیں،اس کے علاوہ سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود نے جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی ۔تاہم اب ن لیگی رہنماؤں کی نواز شریف کی جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو سزا

معطلی اور معاملات کی بہتری کے لیے تعویذ دیے گئے۔لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کو سزا سے بچنے کے لیے تعویذ دئیے۔تعویذ دینے والوں میں زبیر گل شامل تھے جو کہ پرانے لیگی رہنما ہیں۔نواز شریف نے بھی تعویذ جیب میں رکھ کر شکریہ ادا کیا۔ایک رہنما نے نواز شریف کو کسی کا خط بھی پہنچایا۔خیال رہے گذشتہ روز شریف خاندان کے افراد اور پارٹی کے رہنمائوں نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقاتیں کیں، نواز شریف اور اہل خانہ نے دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا ، مریم نواز اورحمزہ شہباز سمیت پارٹی رہنمائوں نے نواز شریف سے ملاقات میں قانونی معاملات ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاجبکہ نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں سے ملک کی معیشت اور عوام کے حالات بارے آگاہی حاصل کی ۔۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے والدہ کے گلے لگے اور انہیں تسلی دیتے رہے جبکہ والدہ انہیں دعائیں دیتی رہیں ۔پارٹی رہنما ئوں مشاہد اللہ خان، رانا ثنا اللہ ، خواجہ آصف ، مصدق ملک ، مریم اورنگزیب ، پرویز رشید ، آصف کرمانی ، رانا تنویر ، ملک ندیم کامران ،نزہت صادق ،منشا اللہ بٹ ،پیر اشرف رسول ،مرزا جاوید ،عظمیٰ بخاری ، سمیع اللہ خان ،وارث کلو ،سابق مشیر خارجہ طارق فاطمی ،نجم سیٹھی اورجگنو محسن نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *