تازہ ترین
ہوم / پاکستان / پاکستان نے مالی بحران سے نکلنے کا متبادل حل تلاش کرلیا، اب آئی ایم ایف سے قرض لینے کی ضرورت نہیں، اہم خبر

پاکستان نے مالی بحران سے نکلنے کا متبادل حل تلاش کرلیا، اب آئی ایم ایف سے قرض لینے کی ضرورت نہیں، اہم خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بغیر اپنے مالی بحران پر قابو پاسکتا ہے اور آئی ایم ایف سے قرض کے لئے رجوع کئے بغیر بھی اپنی معیشت کو بہتر بناسکتا ہے۔انہوں نے جمعہ کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سعودی عرب سے غیر مشروط اور کم ترین سود کی شرح 3 فی صد پر مالیاتی پیکج حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے ملک میں افراط زر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ

حکومت کم آمدنی والے افراد کے لئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں ملک کی برآمدات کے حجم میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، تاہم پاکستان کے دسمبر میں زرمبادلہ کے ذخائر 7.2 ارب ڈالر رہے جوہمارے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لئے کافی نہیں ہیں ۔انہوں نے ملک میں افراط زر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کم آمدنی والے افراد کے لئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *