تازہ ترین
ہوم / پاکستان / عمر قید کی سزامنظور نہیں!! حنیف عباسی نے بڑاقدم اٹھالیا

عمر قید کی سزامنظور نہیں!! حنیف عباسی نے بڑاقدم اٹھالیا

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،حنیف عباسی نے عدالت سے درخواست کی کہ عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے۔حنیف عباسی کے وکیل سینئر قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے پہلے راولپنڈی بنچ میں سزا کو چیلنج کیا تھا تاہم وہاں کے ججز نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد اب تک کوئی

نیا بنچ نہیں آیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ان کے موکل 6 ماہ سے جیل میں ہیں جن کی سزا خلاف قانون ہے لہٰذا لاہور میں ہی بنچ تشکیل دیا جائے اور اپیل کی سماعت کی جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی بنچ سے مقدمہ کی فائل طلب کرلی اور آئندہ ہفتہ لاہور میں خصوصی ڈویژن بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے گزشتہ سال 21 جولائی کو حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس میں انسداد منشیات کی دفعات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *