تازہ ترین
ہوم / پاکستان / علیمہ خان کے اثاثوں پر تنقید کرنیوالی(ن) لیگ انکے کیخلاف عدالت کیوں نہیں جاتی، ن لیگ کی ڈبل گیم کھل کر سامنے آگئی

علیمہ خان کے اثاثوں پر تنقید کرنیوالی(ن) لیگ انکے کیخلاف عدالت کیوں نہیں جاتی، ن لیگ کی ڈبل گیم کھل کر سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی علیمہ خان کے خلاف عدالت نہ جانے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف دور میں عمران خان سے منسلک لوگوں کے اثاثوں کی مکمل چھان بین ہو چکی ہے۔جس کے مطابق بہنوں کی جائیداد کا تعلق عمران خان سے ثابت نہیں ہوا تھا۔پاناما کیس کے بعد نواز شریف نے عمران خان اور ان کی بہنوں کی جائیداد سے متعلق تحقیقات کروائیں تھیں۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے اسحاق ڈار کو عمران خان اور ان کی بہنوں کے اثاثوں کی تحقیقات کرنے کا ٹاسک سونپا تھا جس کے بعد اسحاق ڈار نے ایف بی آر کے افسر سے تحقیقات کروائیں تھیں،ایف بی آر کے افسر نے تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ نواز شریف کو پیش کی تھی تاہم تحقیقات میں عمران خان کی بہنوں کی جائیداد کا تعلق عمران خان سے ثابت نہ ہو سکا۔واضح

رہے وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں جائیداد سامنے آنے کا انکشاف ہوا تھا جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نیوجرسی میں واقع 4 منزلہ فلیٹس کی مالک ہیں ۔انکے فلیٹس کی موجودہ مالیت 45 کروڑ ہے۔ فلیٹس کی ملکیت کے لیے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا رابطہ نمبر دیا گیا تھا۔یہ جائیداد شاہ ریز نے والد کے بزنس پارٹنر کی پاور آف اٹارنی استعمال کرتے ہوئے خریدی۔یہ جائیداد 2004 میں خریدے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ جبکہ اس جائیداد کا 2017 کے ٹیکس گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں ہے۔اس تمام صورتحال میں اپوزیشن جماعت کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔لیکن سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کوخاندان یا دوستوں کسی سے دلچسپی نہیں ہے جب کہ عیلمہ خان کی جائیدادوں میں شوکت خانم یا نمل کا پیسا نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *