تازہ ترین
ہوم / پاکستان / فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹانے کا امکان ، نیا وزیراطلاعات پنجاب کون ہوگا، نام سامنے آگیا

فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹانے کا امکان ، نیا وزیراطلاعات پنجاب کون ہوگا، نام سامنے آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات فیاض الحسن کو تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان اپنی شعلہ بیانی کہ وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان آئے روز میڈیا پر دلچسپ قسم کے بیانات بھی دیتے رہتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کے کچھ بیانات تو اپوزیشن کی بولتی بھی بند کر دیتے ہیں۔تاہم بطور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے باضابطہ طور پر اپنی وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالی تو ان کی دو متنازعہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوہئیں جس کے بعد ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مذکورہ ویڈیوز میں فیاض الحسن چوہان کو گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا تھا جس کے بعد فیاض الحسن چوہان تنقید کی

زد میں رہے۔تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر فیاض الحسن چوہان کی کارگردگی سے خوش نہیں ہیں اس لیے انہیں تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب لگانے کے لیے مشاورت کی جا رہی ہے۔جب کہ فیاض الحسن چوہان کو کوئی اور وزارت دئیے جانے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کچھ روز قبل فیاض الحسن چوہان نے صحافیوں سے بھی بدتیمزی کی تھی۔ جب کہ ماضی میں فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی۔ جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ فیاض الحسن چوہان غلط زبان استعمال کر رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان اپنے ہی پرانے کلپس چلانے پر برہم ہو گئے اور میڈیا کو ہی گالیاں دینے لگ گئے انہوں نے سیاسی حریفوں کے ساتھ ساتھ پروگرام میزبان کو بھی گالیاں دیں۔فیاض الحسن چوہان نے انٹرویو بھی ادھوا چھوڑ دیا اور جب وہ مائیک اتار رہے تھے تو اس دوران انہوں نے میڈیا کو گالیاں دیں۔ فیاض الحسن چوہان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے اسٹیج اداکاروں کے بارے میں بھی متنازعہ الفاظ کا استعمال کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ میرے انڈر ہوتا تو نرگس کو حاجی نرگس بناتا، وہ سال کے 30 نہیں بلکہ 300روزے نہ رکھتی تو پھر آپ دیکھتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *