تازہ ترین
ہوم / کھیل / اے بی وی ویلیئرزنے پاکستان آکر کھیلنے کا اعلان کردیا، لاہور کیوں آنا چاہتا ہوں، شاندار وجہ بھی بتادی

اے بی وی ویلیئرزنے پاکستان آکر کھیلنے کا اعلان کردیا، لاہور کیوں آنا چاہتا ہوں، شاندار وجہ بھی بتادی

لاہور(نیوز ڈیسک)مایہ ناز سابق جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیویلیئرز نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں پاکستان آکر کھیلنے کا اعلان کردیا ہے ۔ اپنے پاکستانی کرکٹ مداحوں کے نام اردو پیغام میں 34سالہ اے بی ڈیویلیئرز کا کہنا تھا کہ ”پی ایس ایل فینز، میں لاہور آرہا ہوں،لاہور قلندرز گھر واپس آرہے ہیں اور میں یہ کنفرم کرسکتا ہوں کہ 9اور10مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کرکٹ کے سامنے کھیلتا نظر آؤں گا،میں2007ءمیں پاکستان آکر کھیلا تھا اور بہت عزت اور پیار پایا “۔یاد رہے کہ اکتوبر2007ءمیں پاکستان کے خلاف ڈرا ہونے والے ٹیسٹ میں45اور8ناٹ آؤٹ رنز سکور کیے تھے اور پھر پہلے دوسرے اور پانچویںون ڈے میں بالترتیب103ناٹ آؤٹ، 35اور17رنز سکورکیے تھے۔ہمہ جہت خصوصیات کے مالک ڈیویلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی اور ملنسار طبیعت کے سبب بے حد زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ اے بی ڈویلیئرز نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا ئے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانےکا اعزاز ہے اور یہ کارنامہ انہوں نے جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کےخلاف جنوری 2015 ءمیں انجام دیا۔ون ڈے کرکٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنانےکا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور تیسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ پاکستان کے شاہد آفریدی کے پاس ہے۔ڈیویلیئرز ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری (16بالز) اور تیز ترین 150رنز (64بالز) بنانےوالے بلے باز بھی ہیں۔ڈیویلیئرز نے جنوبی افریقہ کے لیے 114ٹیسٹ میچز میں 22سنچریوں کی مدد اور50.66کی اوسط سے 8765 رنز، 228ون ڈے میچز میں53.50کی اوسط اور25سنچریوں کی مدد سے9577رنز اور78ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 10نصف سنچریوں کی مدد سے 1672رنز سکور کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *