تازہ ترین
ہوم / پاکستان / چینی انجینئرپشاور کی لڑکی کی محبت میں گرفتار، شادی سے قبل چینی لڑکے نے ایسا کام کیا کہ لڑکی شادی کیلئے فوراََ رضامند ہوگئی

چینی انجینئرپشاور کی لڑکی کی محبت میں گرفتار، شادی سے قبل چینی لڑکے نے ایسا کام کیا کہ لڑکی شادی کیلئے فوراََ رضامند ہوگئی

پشاور (نیوز ڈیسک)پچھلے کچھ عرصہ میں غیر ملکی خواتین کا پاکستانی لڑکوں سے شادیوں کا رجحان رہا تاہم پاکستان میں مقیم چینی انجینئرز کا پاکستانی خواتین کے ساتھ شادی کرنا بھی عام ہو گیا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ پشاور میں پیش آیا جہاں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار چینی انجئر اور پاکستانی خاتون مقامی عدالت میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بہت سے غیر ملکی مرد اور خواتین پاکستانی مرد و خواتین کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ جاتے ہیں اور پھر اہل خانہ کی رضامندی حاصل کر کے اپنی محبت کو عمر بھر کے لیے اپنا بنا لیتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک چینی شہری پاکستان میں پاکستانی خاتون کو دل دے بیٹھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا

گیا ہے کہ پشاور کی مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں چینی شہری ژوان لنگ اور پاکستانی خاتون زینب نے شادی کر لی۔چینی شہری ژوان لنگ بطور سولر انجنئیر پاکستان میں کام کر رہا ہے جب کہ زینب پشاور کے علاقے سول کوارٹر کی رہائشی ہے۔کچھ عرصہ قبل دونوں کی دوستی ہوئی تھی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔جس کے بعد دونوں نے کورٹ میرج کر لی۔پاکستانی خاتون کی محبت میں گرفتار چینی مرد نکاح سے قبل مسلمان ہوا ہے اور اس کا نام اذان رکھا گیا ہے۔یاد رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاک چین دوستی کے رشتہ داریوں میں بدلنے کا آغاز بھی ہو گیا ۔سرگودھا میں ایک چینی لڑکے نے آ کر اپنی پسند کا اظہار کیا اور پاکستانی لڑکی کو بیاہ کر لے گیا۔سی پیک کے تحت پاکستان میں ایک پراجیکٹ پر کام کرنے والی چین کی شیا لیان چانگ نے چین میں مقیم اپنے عزیز ای خانگ پینگ کو ایک پاکستانی مسیحی لڑکی کا رشتہ دکھایا۔ ای خانگ پینگ نے پاکستانی لڑکی نبیلہ کو دیکھتے ہی پسند کر لیا ۔ ای خانگ پینگ کی رضامندی پر شیالیان چانگ نے بات آگے بڑھائی اور دونوں گھروں کی رضامندی سے دلہا دلہن شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہوگئے ۔جس کے بعد پاکستانی شہر سرگودھا کے ہی ایک میرج ہال میں دونوں کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں نبیلہ کے اہل خانہ اور چینی دولہا نے شرکت کی۔ اس موقع پر دولہا اور دلہن بہت خوش نظر آئے۔ نو بیاہتا جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ یہ تعلق قائم ہونے پر بہت خوش ہیں اورایسے اقدامات سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *