تازہ ترین
ہوم / شوبز / معروف پاکستانی اداکارہ انتقال کرگئیں

معروف پاکستانی اداکارہ انتقال کرگئیں

کراچی(نیوز ڈیسک)معروف فنکارہ صفیہ خیری انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف و سینئراداکارہ اور رائٹر صفیہ خیری انتقال کر گئی ہیں۔ انتقال کے وقت صفیہ خیری کی عمر 85 سال تھی۔ صفیہ خیری کی پیدائش 1932 میں بھارت کے شہر لکھنؤ میں ہوئی تھی۔ صفیہ خیری ٹی وی کے علاوہ بھی کراچی کے سوشل اور ادبی حلقوں میں منفرد مقام رکھتی تھیں۔ تقسیم ہند کے بعد 1947 میں صفیہ خیری کے خاندان نے دلی سے ہجرت کر کے کراچی میں سکونت اختیار کی تھی۔ صفیہ خیری نے سعد راشدالخیری نامی شخص سے شادی کی تھی جو

کہ ایک ڈپلومیٹ ، مصنف اور معروف ادبی شخصیت علامہ راشدالخیری کے صاحبزادے تھے۔ صفیہ خیری نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا تھا۔ صفیہ خیری ٹی وی کے علاوہ بھی کراچی کے سوشل اور ادبی حلقوں میں منفرد مقام رکھتی تھیں۔ تقسیم ہند کے بعد 1947 میں صفیہ خیری کے خاندان نے دلی سے ہجرت کر کے کراچی میں سکونت اختیار کی تھی۔ صفیہ خیری نے سعد راشدالخیری نامی شخص سے شادی کی تھی جو کہ ایک ڈپلومیٹ ، مصنف اور معروف ادبی شخصیت علامہ راشدالخیری کے صاحبزادے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *