تازہ ترین
ہوم / شوبز / معروف بھارتی اداکار نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی

معروف بھارتی اداکار نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کے خواہشمند نووارد اداکار راہول ڈکشٹ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اداکار راہول ڈکشٹ کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے ہے وہ اداکاری کی دنیا میں نام بنانے کے لیے جے پور سے ممبئی آئے تھے تاہم گزشتہ روز گھر سے ان کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش کے پاس سے کوئی سوسائیڈ نوٹ نہیں ملا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول اور ان کی اہلیہ پریا ممبئی

کے علاقے اوشیوارا میں اپنے گھر میں دوستوں کے ساتھ رات دیر تک پارٹی کرنے کے بعد سوگئے کہ اچانک صبح 5 بجے پریا کی آنکھ کھلی تو راہول کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پریاکا کہنا ہے کہ انہوں نے لاش کو کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا لیکن راہول کی موت واقع ہوچکی تھی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب راہول کے والد نے پریا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا خودکشی نہیں کرسکتا اس کے بیٹے کی موت کی ذمہ دار پریا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *