ہوم / علاقائی / اسکول ٹیچر نےیتیم بچی کو بھی چھوڑا، دوسری جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ملزم تحریک انصاف کے کس عہدیدار کا بھتیجا ہے، جانئے

اسکول ٹیچر نےیتیم بچی کو بھی چھوڑا، دوسری جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ملزم تحریک انصاف کے کس عہدیدار کا بھتیجا ہے، جانئے

پھولنگر (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ اُستاد روحانی باپ کی حیثیت رکھتا ہے لیکن آج کل کے دور میں معلم اور اُساتذہ بھی حیوان بنتے جا رہے ہیں ، ایسا ہی ایک واقعہ پھولنگر کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک اُستاد نے یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پھولنگر کے نواحی گاؤں میں ایک اُستاد نے مبینہ طور پر 9 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، متاثرہ طالبہ دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ملزم سے متعلق تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم کا نام فخر امام ہے اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے یونین کونسل چئیرمین افتخار علی کا بھتیجا ہے۔ بچی کے ساتھ یہ ظلم ہونے پر جب متاثرہ بچی کے خاندان نے قانونی کارروائی کرنا چاہی تو انہیں دھمکایا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 9 سالہ بچی کوثر جب اسکول گئی تو فخر امام نامی درندے نے اسے

اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔بچی کے شور مچانے پر راہ گیر موقع پر پہنچے تو ملزم فخر امام وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کا میڈیکل کروایا، میڈیکل میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں لیکن ملزم تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد علاقہ مکینوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ اگر اُساتذہ کے ہاتھوں بھی بچیوں کی عزت محفوظ نہیں ہے تو پھر بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کہاں اور کس کے پاس بھیجا جائے۔ علاقہ مکینوں نے ملزم فخر امام پر بھی سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *