تازہ ترین
ہوم / صحت و تعلیم / وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریضوں کی سہولت اور ڈاکٹروں کی ہروقت موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے شاندار قدم اٹھالیا

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریضوں کی سہولت اور ڈاکٹروں کی ہروقت موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے شاندار قدم اٹھالیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ہسپتالوں میں500 نئے ڈاکٹرز بھرتی کیے جائیں گے، ڈاکٹروں کو پنجاب بھرکے مختلف ہسپتالوں میں تعینات کیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی بھرتیوں سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں ہسپتالوں کی حالت زار، مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سمیت ڈاکٹروں کی کمی سے آنے والے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پوسٹ گریجوایٹس کو بھرتی کےبعد ڈپلومہ کرایا جائیگا۔ پنجاب بھر میں

ڈاکٹروں کو ایک سروے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں تعینات کیا جائیگا۔نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز انیستھیزیا، ریڈیالوجی،پیڈز، پیتھالوجی میں خدمات سرانجام دینگے۔ یاسمین راشد نے کہا کہ نئے ڈاکٹرز کی بھرتیوں اور تعیناتیوں کے بعد ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔ مزید برآں صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ پنجاب میں صحت سہولت کارڈ غریب اور ضرورت مند عوام کیلئے طبی سہولیات کا بہت بڑا سہارا ثابت ہوگا۔صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مریض اینجیوپلاسٹی، برین سرجری اور کینسر سمیت دیگر امراض کا مفت علاج کروا سکے گا۔ انہوں نے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مریض صحت سہولت کارڈ کے ذریعے سرکاری بلکہ نجی ہسپتالوں میں بھی علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرسکے گا۔ صحت سہولت کارڈ کو مکمل سروے کے بعد مریض کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کیلئے ڈیزائن کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ کے ذریعے پنجاب کی عوام کو شعبہ صحت میں ریلیف حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں کی طرح زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ صحت سہولت کارڈ کے اجراء سے استعمال تک کا مکمل چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *