ہوم / اہم خبریں / ناقص کارکردگی دکھانے پر وزیراعظم نے غلام سرورخان کو عہدے سے ہٹادیا

ناقص کارکردگی دکھانے پر وزیراعظم نے غلام سرورخان کو عہدے سے ہٹادیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے عہدے سے ہٹا دیا،وزیر خزانہ اسد عمر کوچیئرمین مقرر کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی توانائی کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے چیئرمین شپ واپس لے لی۔کابینہ کی توانائی کمیٹی کی تشکیلِ نو کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر توانائی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان تشکیل نو کے بعد کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔توانائی کمیٹی کے دیگر ممبران میں پاور، منصوبہ بندی اور ریلوے کے وفاقی وزراء شامل ہوں گے۔توانائی کمیٹی میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و انڈسٹری عبدالرزاق داؤد بھی شامل ہیں۔واضح رہے ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران

خان محکمہ گیس میں غلام سرور کی کارگردگی سے خوش نہیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان گیس کے بلوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہم بھی ہوئے تھے۔وزیراعظم عمران خان لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گھریلو صارفین کے لیےگیس کے بلوں میں غیرمعمولی اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیرپٹرولیم وگیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کی‘انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنا غیرمناسب ہے. وزارت پٹرولیم وگیس اس پر جواب دے کہ گھریلو صارفین کے لئے گیس بلوں میں اضافہ کیوں کیا گیا. انہوں نے اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت بھی کی تھی۔اور اب وزیراعظم عمران خان نے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *