ہوم / اہم خبریں / جعلی اکائونٹس کیس، زرداری گروپ کے گرد گھیرا مزید تنگ ، سعودی عرب سے بڑی گرفتاری، ماسٹر مائند پاکستان کے حوالے کردیاگیا

جعلی اکائونٹس کیس، زرداری گروپ کے گرد گھیرا مزید تنگ ، سعودی عرب سے بڑی گرفتاری، ماسٹر مائند پاکستان کے حوالے کردیاگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں انٹرپول کے ہاتھوں گرفتار جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم اسلم مسعود کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے . نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلم مسعود کو اکتوبر میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں انٹرپول کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا جسے اب اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے .سعوی ایئرلائن کی فلائٹ نمبر ایس وی 722 سے اسلام آباد پہنچانے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے اسلم مسعود کو تحویل میں لیا گیا، جنہیں اومنی گروپ آف کمپنیز کا چیف فنانشل آفیسر بتایا جاتا ہے‘اس کے ساتھ ساتھ اسلم مسعود کو جعلی اکاؤنٹس کیس کا ماسٹر مائنڈ بھی تصور کیا جاتا ہے .خیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں شامل سابق

صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت 19 افراد میں سے اسلم مسعود ایک مرکزی ملزم ہے‘جس کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا اکتوبر میں جدہ میں ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی تھی .جس کے بعد انہیں اسلام آباد لایا گیا جہاں ایف آئی اے کی 4 رکنی ٹیم نے انہیں ایئرپورٹ سے اپنی حراست میں لے کر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا ہے . یادرہے کہ 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور ان کے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں .یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، سندھ بینک اور سمٹ بینک میں موجود ان 29 بے نامی اکاؤنٹس میں موجود رقم کی لاگت ابتدائی طور پر 35ارب روہے بتائی گئی تھی . اس سلسلے میں ایف آئی اے نے معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ماہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا .7 ستمبر کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی تھی . جے آئی ٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی بہت فریال تالپور سے پوچھ گچھ کی جبکہ بلاول بھٹو سے بھی معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا . جے آئی ٹی نے عدالت عظمیٰ کو کیس کی رپورٹ پیش کی تھی، جس میں 172 افراد کا نام سامنے آیا ، جس پر وفاقی حکومت نے ان تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *