تازہ ترین
ہوم / پاکستان / ممبر پی اے سی بننے کا معاملہ، شیخ رشید ایک اور مشکل کا شکار، حکومتی رکن نے شیخ رشید کیلئے سیٹ چھوڑنے سے صاف انکار کردیا

ممبر پی اے سی بننے کا معاملہ، شیخ رشید ایک اور مشکل کا شکار، حکومتی رکن نے شیخ رشید کیلئے سیٹ چھوڑنے سے صاف انکار کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ممبر پبلک اکاونٹس کمیٹی بننے کے لیے ایک اور رکاوٹ شیخ رشید کے سامنے آگئی۔ قائمہ کمیٹی کا کوئی بھی ممبر شیخ رشید کے لیے نشست چھوڑنے کو تیار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید پہلے ہی سے پی اے سی کا ممبر بننے کے خواہش مند تھے جس پر تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے کو پی اے سی کا ممبر نامزد کردیا گیا لیکن بعد میں تحریک انصاف کے اندر سے شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانے کے خلاف باتیں ہونے لگیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید اور رہنماء ن لیگ خواجہ سعد رفیق کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شیخ رشید اور خواجہ سعد رفیق کو کمیٹی میں

شامل نہیں کیا جائے گا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بدنظمی نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور خواجہ سعد رفیق کیمعاملے پر حکومت اوراپوزیشن سے بات کی ہے۔حکومت اور اپوزیشن کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا ہے کہ شیخ رشید اور خواجہ سعد رفیق کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔اس پر شیخ رشید بھی اسپیکر کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسپیکر کا استحقاق نہیں ہے کہ وہ مجھے پی اے سی کا ممبر بننے سے روکیں ۔دوسری جانب یہ بھی خبر آئی کہ وزیر ریلوے مسلسل بیانات داغنے میں تو مصروف لیکن، لیکن رکنیت کے حصول کیلئے تاحال قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا اور نہ ہی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔اب شیخ رشید کے درخواست نہ دینے کی اہم ترین وجہ بھی سامنے آگئی ہے اور وہ یہ پی اے سی کے کسی بھی رکن نے شیخ رشید کے لیے نشست چھوڑنے کی حامی نہیں بھری ۔ریاض فتیانہ کی جگہ شیخ رشید کو ممبر بنایا جانا تھا تاہم ریاض فتیانہ نے بھی شیخ رشید کے لیے نشست چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانا ایک نیا جھگڑا شروع کرنے کے مترادف قرار دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *