تازہ ترین
ہوم / پاکستان / دین کو بھی ذاتی مقاصد کیلئے استعمال!!ن لیگ کی حکومت حج پر سبسڈی کیوں دے رہی تھی، وزیرمذہبی امور سب کچھ سامنے لے آئے

دین کو بھی ذاتی مقاصد کیلئے استعمال!!ن لیگ کی حکومت حج پر سبسڈی کیوں دے رہی تھی، وزیرمذہبی امور سب کچھ سامنے لے آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ لیگی حکومت نے انتخابات اور سیاسی مقاصد کے لیے حج سبسڈی دی تھی جس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بدحال معیشت کے ہوتے ہوئے حج سبسڈی نہیں دی جا سکتی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔جس میں حج پالیسی 2019ء کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔ رواں سال حکومت نے حج پر حاجیوں کو کوئی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا۔جس کے باعث حج مہنگا ہوجائے گا۔ رواں سال حج ایک لاکھ سے زائد مہنگا ہوگیا ہے۔ شمالی پاکستان کیلئے 4 لاکھ 36 ہزار اور جنوبی پاکستان والوں کیلئے 4 لاکھ 26 ہزار روپے کا حج کردیا گیا ہے۔ حاجیوں

سے20 فروری حج درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ایسے افراد جن کی عمر80 سال یا اس سے زائد ہے ان کو بغیرقرعہ اندازی حج پر بھجوایا جائے گا۔حکومت کی جانب سے سرکاری کوٹہ 60 اور نجی کوٹہ 40 فیصد رکھا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج فریضہ ادا کرسکیں گے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے فی حاجی45 ہزار سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم وفاقی کابینہ نے حج پر سبسڈی دینے سے انکارکردیا ۔اس پر اپوزیشن نے خوب واویلا کیا تو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت حج پر ایک روپیہ بھی نہیں کما رہی۔ حج اور زکوٰۃ دو عبادات ہیں جو استطاعت رکھنے والوں پر واجب ہیں۔ سبسڈی کا مطلب یہ ہے کہ حکومت غریب لوگوں سے رقم لے کر حج کرائے۔ یہ حج عبادت کی بنیادی فلاسفی سے ہی متصادم ہے۔ حج عبادت ہے جو استطاعت رکھنے والوں پر فرض ہے۔تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے اس پر خوب واویلا کیا گیا اور کہا گیا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار اللہ کے مہمانوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کر رہے ہیں ۔اس موقع لیگی رہنما اپنے دور حکومت میں حج پر دی جانے والی سبسڈی کا بھی ذکر کرتے رہے۔جس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ حج اخراجات میں اب کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔مدینہ کی ریاست میں حج ،عمرہ مفت نہیں ہوتا۔ن لیگ نے الیکشن کی وجہ سےسبسڈی دی تھی۔انکا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے سبسڈی کوجائز قراردیا لیکن وزیراعظم نے کہابدحال معیشت میں سبسڈی دینےپران کادل نہیں مانتا جبکہ میں نےمرحلہ وار سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔انکا کہنا تھا کہ میں نے حج سبسڈی کی سمری پیش کی، حق میں دلائل بھی دیے مگر وفاقی کابینہ نے حج سبسڈی پر اتفاق نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *