تازہ ترین
ہوم / صحت و تعلیم / سندھ حکومت کی نااہلی، کراچی میں سوائن فلو کا خطرہ بڑھ گیا، صوبےبھرمیں وائرس کی تشخیص کیلئے لیبارٹری ہی میسر نہیں،تشویشناک تفصیلات

سندھ حکومت کی نااہلی، کراچی میں سوائن فلو کا خطرہ بڑھ گیا، صوبےبھرمیں وائرس کی تشخیص کیلئے لیبارٹری ہی میسر نہیں،تشویشناک تفصیلات

کراچی(صباح نیوز) کراچی میں سوائن فلوکاخطرہ بڑھ گیا،کراچی سمیت صوبے بھر میں وائرس کی تشخیص کیلئے سرکاری ہسپتا ل میں لیبارٹری میسر نہیں ۔ کراچی میں بھی سوائن فلو پھیلنے کے واضح امکانات ہوگئے ۔پاکستان میں 2013میں سوائن فلوکی علامات میں درجنوں افراد رپورٹ ہوئے تھے اور المیہ یہ ہے کراچی سمیت صوبے بھر میں سوائن فلووائرس کی تشخیص کے لیے کسی بھی سرکاری ہسپتا ل میں لیبارٹری میسر نہیں، اس وائرس کی تصدیق ایک نجی ہسپتا ل سے کرائی جاتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق سوائن فلوکی درجنوں اقسام ہوتی ہیں جن میں سے سوائن فلو ایچ ون این ون وائرس جانوروں یا پرندوں سے براہ راست رابطے میں رہنے والوں کولاحق ہوتا ہے جس کے بعد یہ

وائرس متاثرہ افراد سے دیگر صحت مند افراد میں منتقل ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ ا مریکا میں 1998میں سوائن فلوپہلی بار رپورٹ ہوا تھاجس کے بعد یہ وائرس دنیا کے دیگر ممالک میں رپورٹ ہوا۔سوائن فلوکا وائرس متاثرہ افرادکے کھانسنے اور چھینکنے سے فضا میں شامل ہوکر ایک سے دوسرے میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔سوائن فلو سے متاثرہ فرد کوتیز بخاراور شدید نوعیت کا فلورہتا ہے ، احتیاطی تدابیر کے طور پر مریضوں کے منہ پرمخصوص ماسک لگانا چاہیے اورگھر میں ہونے کی صورت میں بچوں کومریض سے دور رکھنا چاہئے ۔سوائن فلو وائرس ایچ ون این ون سرد موسم میں شروع ہوتا ہے جو کہ متاثرہ افرادکے ہاتھ ملانے یاتولیہ استعمال کرنے سے بھی دوسرے افراد میں منتقل ہوتا ہے ،گھر میں کسی فردکوسوائن فلولاحق ہونے کی صورت میں مریض کے منہ پر ماسک کا فوری استعمال کرنا چاہیے جبکہ حاملہ خواتین اورکم عمرکے بچوں کو یہ وائرس فوری متاثرکرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کم قوت مدافعت رکھنے والے افراد ،بچوں اور بوڑھوں کوخاص احتیاط رکھنی چاہیے اور مستقل سردرد،کھانسی اور جسم میں درد کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *