تازہ ترین
ہوم / پاکستان / پاکستان کے پیسے کی رکھوالی بھارتیوں کے سپرد، آصف زرداری نے اپنے انتہائی اہم مالی اور ذاتی معاملات کیلئے کتنے بھارتیوں کو رکھا ہوا ہے

پاکستان کے پیسے کی رکھوالی بھارتیوں کے سپرد، آصف زرداری نے اپنے انتہائی اہم مالی اور ذاتی معاملات کیلئے کتنے بھارتیوں کو رکھا ہوا ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا اہم انکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے اتنہائی اہم مالی اور ذاتی معاملات کے لیے چار بھارتیوں کو رکھا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ میں آج کے پروگرام میں چار نام لینے لگا ہوں جو کہ اب تک کہیں بھی میڈیا میں نہیں آئے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم سمیت آصف زرداری کے اہم ساتھی باہر چلے جائیں گے اور یہ ایک دوسرے کو پیسے دیتے رہے ہیں۔ایک سے دوسرے کو اور پھر دوسرے کو تیسرے اور یہ معاملات یونہی چلتا رہتا ہے لیکن اہم بات تو یہ ہے کہ یہ پیسے آخر میں جاتے کس کے پاس ہیں؟اس حوالے سے میں اہم تفصیلات دینے جا رہاں ہوں اگر آصف علی زرداری اس کی وضاحت کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ 4 لوگ

میں جو آصف زرداری کا یہ سارا پیسہ کنٹرول کرتے ہیں اور ان چاروں افراد کا تعلق انڈیا سے ہے۔جن میں اشیش مہتا شامل ہیں جو آصف زرداری کی دنیا بھر میں جنتی بھی جائیدادیں ہیں یہ ان کے اسٹیٹ مینیجر ہیں۔اس کے علاوہ آصف زرداری کے ہیڈ آف فنانس جارج کوریا ہیں جو آصف زرداری کا تمام پیسہ اور ان کے دوروں سے متعلق تفصیلات رکھتے ہیں۔اور یہ بھی دیکھتے اومنی گروپ سے پیسے کہاں گئے اور کہاں سے آئے۔ جب کہ آصف زرداری کے ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن دیکھتا کا نام ولسن ہے۔اس کے علاوہ آصف زرداری کے عالمی سطح پر ذاتی معاملات دیکھنے کا کام بیجو کرتے ہیں اور ان چاروں کا تعلق بھارت سے ہے کیونکہ آصف زرداری کسی پاکستانی پر بھروسہ نہیں کرتے۔ان کا کا مزید کہنا تھا کہ ایان علی سے بیرون ملک کے سو سے زائد دورے کیے جسے کے لیے رقم اومنی اکاؤنٹ سے ادا کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *