تازہ ترین
ہوم / پاکستان / گیس کے زائد بل واپس لے لیے جائیں! وزیراعظم عمران خان کا بڑا حکم، شہری خوشی سے نہال

گیس کے زائد بل واپس لے لیے جائیں! وزیراعظم عمران خان کا بڑا حکم، شہری خوشی سے نہال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گیس کے بل واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا ہے۔اس پر اپوزیشن نے حکومت کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن حکومت نے ہمیشہ سے ہی یہ موقف اپنایا ہے کہ انہوں نےگیس کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا ہے اس سے صرف امیر طبقہ متاثر ہو سکتا ہے،اس سےغریب کی جیب پر بوجھ نہیں پڑے گا تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار نے اس حوالے سے اہم دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آرڈر دے دیاہے کہ گیس کے بل واپس لیے جائیں،بل واپس لینے کے بعد ان کی ری ایڈجسمنٹ کی جائے گی۔جب کہ بدھ کو وزیراعظم آفس

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے حالات آج مشکلات کا شکار ہیں، ہم نے خود کو تبدیل نہ کیا تو معاملات اور مشکل ہوجائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے پاس گیس کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، گیس کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو گیس کمپنیاں بند ہوجاتیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس ریٹ نہیں ٹیکس نیٹ بڑھانے پریقین رکھتے ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات لارہے ہیں جس کے ذریعے ہم ٹیکسوں کی مد میں 8 ہزار روپے وصول کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرگیس کے زائد بلوں پر کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔جس کو کہا گیا تھا کہ وہ اوور بلنگ کے حوالے سے تحقیقات کرے اور اپنی رپورٹ پیش کروائے۔اس رپورٹ کی بنیاد پر اہم فیصلے لیے جانے کا امکان تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *