تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوگیا، ابتدائی طور پر کتنے پاکستانی لاہور پہنچ گئے

عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوگیا، ابتدائی طور پر کتنے پاکستانی لاہور پہنچ گئے

لاہور(نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد کے حکم پرسعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے بعد ان کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیاہے . ذرائع کے مطابق جدہ سے 5پاکستانی رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے اورایئرپورٹ پر اترتے ہی وہ سجدہ میں گر گئے‘ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے.ایف آئی اے امیگریشن نے جانچ پڑتال کے بعد انہیںگھروں کوجانے کی اجازت دیدی‘ سعودی عرب کی جیلوں سے رہا ہوکر وطن واپس لوٹنے والوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں میں بڑی مشکل حالات دیکھے، گھر پر ایک پائی بھی کما کر نہیں بھجوا سکے، رہائی ملنے پر اللہ کے بعد عمران خان اور سعودی

ولی عہد شہزادہ سلمان بن محمد کے شکر گزار ہیں. انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی بہت سے قیدی ہیں جن کو ایک دو روز میں رہائی مل جائے گی ان کی سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی وطن واپس پہنچ جائیں گے.واضح رہے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید 2107 قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا تھا. ذرائع کے مطابق جدہ سے 5پاکستانی رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے اورایئرپورٹ پر اترتے ہی وہ سجدہ میں گر گئے‘ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے.ایف آئی اے امیگریشن نے جانچ پڑتال کے بعد انہیںگھروں کوجانے کی اجازت دیدی‘ سعودی عرب کی جیلوں سے رہا ہوکر وطن واپس لوٹنے والوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں میں بڑی مشکل حالات دیکھے، گھر پر ایک پائی بھی کما کر نہیں بھجوا سکے، رہائی ملنے پر اللہ کے بعد عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن محمد کے شکر گزار ہیں. انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی بہت سے قیدی ہیں جن کو ایک دو روز میں رہائی مل جائے گی ان کی سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی وطن واپس پہنچ جائیں گے. واضح رہے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید 2107 قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *