تازہ ترین
ہوم / پاکستان / ہمارا پائلٹ واپس کر دو بدلے میں یہ سب لے لو، بھارتی شہری نے پاکستان کو دلچسپ پیشکش کردی

ہمارا پائلٹ واپس کر دو بدلے میں یہ سب لے لو، بھارتی شہری نے پاکستان کو دلچسپ پیشکش کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گذشتہ روز پاکستان نے حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے جب کہ بھارتی پائلٹ کو بھی زندہ گرفتار کر لیا گیا تھا بعد ازاں اس کا بیان بھی میڈیا پر جاری کیا گیا۔بھارت کی طرف سے پاکستان میں کاروائی کرنے کا حواب دیکھنے والے پائلٹ ابھی نندن کی واپسی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔جہاں ایک طرف پاکستان اور بھارت کے مابین حالات کشیدہ ہو رہے ہیں وہیں ٹویٹر پر پاکستانی اور بھارتی صارفین کے درمیان دلچسپ بحث بھی جاری ہے،اسی طرحب ایک بھارتی صارف نے ٹویٹ کیا ہے کہ پیارے پاکستان ہمارا ونگ کمانڈر ابھی نندن واپس کر دو اور اس کے بدلے ہمارے بھارتی اینکرز لے لو۔صارف نے کہا کہ بے شک ہمارے سارے

کے سارے اینکرز رکھ لو۔اور ان کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق سلوک کرنا۔اور براہ مہربانی انہیں کبھی بھی ہمارے پاس واپس نہ بھیجنا۔اس پر پاکستانی صارفین نے بھی دلچسپ قسم کے تبصرے کیے جب کہ کچھ پاکستانیوں نے کہا کہ آپ پریشان مت ہوں وہ ہمارے مہمان ہیں اور ان کو خیال بھی رکھا جائے گا۔ایک صارف نے کہا کہ یہ ڈیل ٹھیک نہیں ہے ہمیں بھارتی اینکرز کے ساتھ ساتھ اجے دیوگن بھی چاہئیے۔واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر گذشتہ روز پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو پاکفوج نے مار گرایا تھا۔ بھارت کے طیارے تباہ ہونے کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا جب کہ زندہ پائلٹ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا،، جس کی ویڈیو بھی فوری طور پر جاری کی لیکن بھارت پاکستان میں فضائی کارروائی اور 300 دہشتگردوں کو مارنے کے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے ایک تصویر تک پیش نہیں کر سکا جس پر بھارتی عوام اور اپوزیشن بھیمودی سرکار پر تنقید کر رہی ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کا یہاں خیال رکھا جا رہا ہے۔اور ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے گا جیسا کہ ایک مہذب ملک کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *