تازہ ترین
ہوم / علاقائی / یوتھ ایسو سی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کاروبار کو نوجوانوں میں فروج دینے کیلئےنٹرپینورشپ کانفرنس کا انعقاد

یوتھ ایسو سی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کاروبار کو نوجوانوں میں فروج دینے کیلئےنٹرپینورشپ کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد(پی کے نیوز) یوتھ ایسو سی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کاروبار کو نوجوانوں میں فروج دینے کے لئے انڈیجینس انٹرپینورشپ کانفرنس کا پریسٹن یونیورسٹی میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ اور طلبات نے بھرپور شرکت کی اور کاروبار کے مختلف شعبوں میں نمایاںاور کامیاب افراد کو مدعو کیا گیا۔جنہوں نے اپنے تجربات اور تعلیم کی روشنی میں کاروبار کے باری میں رہنمائی کی۔ رکن قومی اسیمبلی مسز مرخ خان کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا سرمایہ اور مسقبل ہیں اور معیشت ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہے۔ ہمارے دوست ملک چائنہ کی معیشت دنیا میں ایک مکام رکھتی ہے ان کا ہر نوجوان کاروبار سے منسلک ہے ۔ رکن قومی اسیمبلی نورین فاروق ابراہیم

نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کے لیے بہت مواقع موجود ہیں اور ان کو چاہے کہ اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے اپنے کاروبار کا آغاز کریں جس سے مزید نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا ہو سکیں۔یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی صدر عبدالقادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نوجوان ملک ہے جس میں باصلاحیت نوجوان موجود ہیں ان کی رہنمائی کی جائے تو وہ اپنی محنت اور شعور کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ منیرہ جاوید نے سامعین سے خطاب میں کہا کہ بزنس سے ہی نوجوان اچھی زندگی بسر کرسکتے ہیں اور دوسری کی مدد کی جاسکتی ہے۔ ریٹائرڈ سفیر جاوید حسن نے کہا کہ چائنہ کو قریب سے دیکھ کر پتہ چلا کہ نوجوانوں کی بزنس میں دلچسپی اور محنت سے قومی معیشت دنیا میں مقبول اور کس حد تک ترقی کی ہے۔ ڈی واٹسن کے بانی ظفر بختاوری نے کہ کوئی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا بس آپ اپنا بزنس شروع کر کے محنت سے کام کریں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ اور نوکری لینے کے بجائے نوکری دینے والے بن جائیں جس میں عزت بھی ہے اور وقار بھی۔ تقریب سے آصف خورشید، خاور سلطان، ڈاکٹر عدنان قربان، محمد آصف، ہمایوں شجاء ، انکشاء افضال، میجر ریٹائرڈ قیصر نواز ، عامر بلوچ اور چیئرمین یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کانفرنس سے خطاب کیا۔جبکہ کانفرنس کی ہوسٹنگ احسن نواز خان نے کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *