تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / بھارتی جنگی طیارہ پرندہ ٹکرانے سے نہیں بلکہ کس وجہ سے تباہ ہوا، ایسی تفصیلات سامنے آگئی کہ بھارتی سورمائوں کا سر شرم سے جھک گیا

بھارتی جنگی طیارہ پرندہ ٹکرانے سے نہیں بلکہ کس وجہ سے تباہ ہوا، ایسی تفصیلات سامنے آگئی کہ بھارتی سورمائوں کا سر شرم سے جھک گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف جنگی جنون رکھنے والے بھارت کا دفاعی سازوسامان ناکارہ ثابت ہونے لگا،بھارتی فضائیہ کاجنگی طیارہ مگ 21تکنیکی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوگیا ہے،بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارہ ریاست راجستھان میں گرکرتباہ ہوا، طیارے پرندہ ٹکراگیا تھا۔ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ساتھ جنگ کا جنون رکھنے والے بھارت کو دفاعی سازوسامان کے ناکارہ ہونے پر دن میں تارے نظر آنا شروع ہوگئے، بہتر ہوا بھارت نے پاکستان کے ساتھ کوئی جنگ کا پنگا لینے کی ہمت نہیں کی، ورنہ انڈین لڑاکاطیارے اڑتے ہی گرنے لگ جاتے۔بتایا گیا ہے کہ بھارت کا جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوا ، جبکہ بھارت نے

اپنی عوام اورمیڈیا کی تنقید کے خوف سے طیارے کی تباہی کو پرندہ ٹکرانے سے جوڑ دیا، بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 21راجستھان میں گر کرتباہ ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ طیارہ پرندہ ٹکرانے سے گرکرتباہ ہوا ہے۔ طیارے کی تباہی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب بھارت کی حالیہ جنگی مشقوں کے نتائج کو دیکھا جائے یا پھر پاکستان کے ساتھ جھوٹے سرجیکل اور ایئراسٹرائیک کو دیکھا جائے تو بھارتی فوج اور حکومت اپنی عوام کو پے درپے جھوٹ بول کر بے وقوف بناتی رہی ہے۔جس کی اصل حقیقت وقت ساتھ بھارتی عوام پر بھی عیاں ہوتی جارہی ہے۔بھارتی قیادت کے ماضی میں مسلسل جھوٹے دعوؤں کے باعث بھارتی قیاس آرائی ہے کہ جنگی طیارہ پرندہ ٹکرانے سے نہیں بلکہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوا۔تاہم بھارتی فضائیہ کے کنٹرول میں ہے کہ وہ تحقیقات میں طیارے کی تباہی کو پرندہ ٹکرانے سے جوڑتی ہے یا پھرحقیقت اپنی عوام کو بتاتی ہے کہ لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ہی گر کرتباہ ہوا ہے۔واضح رہے اس سے قبل پچھلے مہینے فروری میں ایئرشوکی ریہرسل کے دوران بھارت کے دو طیارے گرکرتباہ ہوگئے تھے، جس میں بھارت کا ایک پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا، اسی طرح بھارت کے دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے تباہ ہوئے، جس سے بھارتی کی آپریشنل تیاریوں کا پول کھل جاتا ہے کہ بھارتی فضائیہ کس قدر تربیت یافتہ ہے؟ اسی طرح بھارت کے دو طیارے پاکستان نے تباہ کرکے مودی سرکار کے جنگی جنون کو ٹھنڈا کیا ،بھارت کا مگ 21طیارہ پاکستانی پائلٹ نے مارگرایا تھا جب بھارت کے دو طیاروں نے پاکستانی خلائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی کو عبور کیا تھا، توپاک فضائیہ کے ہونہار اور انتہائی چاک وچوبند پائلٹس نعمان اور حسن نے آنکھ جھپکتے ہی دونوں طیاروں کو مار گرایا تھا۔اسکوارڈرن کمانڈرحسن نے مگ 21جبکہ ونگ کمانڈر نعمان نے ایس یو30 کو مار گرایا تھا۔ جس پر بھارت کو دنیا بھر میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *