تازہ ترین
ہوم / پاکستان / وزیراعظم عمران خان نے کتنے وزرائوں کو عہدوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے کتنے وزرائوں کو عہدوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،وزیراعظم کو وزراء کی کارکردگی، محکمہ اینٹی کرپشن، نیشنل ایکشن پلان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، بعض وزراء کو آخری وارننگ ملنے یا چھٹی کا امکان ہے، وزیراعظم سکولوں میں داخلوں کے ہدف کا اعلان بھی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سندھ کے دورے سے واپس لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان کل ایوان وزیراعلیٰ میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ون آن ون ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پنجاب میں سیاسی صورتحال، ترقیاتی

پروگراموں سمیت حکومتی اتحادیوں سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔عمران خان سے لاہور میں گورنرپنجاب چوہدری سرور بھی ملاقات کریں گے۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان سے لاہور میں صوبائی وزراء ملاقاتیں کریں گے اورجس میں وزیراعظم ان وزراء کی کاردگی کا جائزہ بھی لے لیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک کی کاروائیوں سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلے کے ٹارگٹ کا اعلان بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے سے ایک بات عیاں ہے کہ تحریک انصاف پنجاب میں سیاسی استحکام اور عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے پارٹی منشور کے مطابق عوامی فلاح وبہبود کے کاموں میں تیزی لانا چاہتی ہے۔ اسی طرح عمران خان کو محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔ جس میں وزیراعظم کو ادارے کی اب تک کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔چونکہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں کرپشن اور احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنا شامل ہے، اسی مقصد کے تحت وزیراعظم اینٹی کرپشن کے غیرفعال ادارے کو دوبارہ فعال بنانے سے متعلق ہدایات بھی جاری کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو وزراء کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا جائے گا، جس کے تحت امکان ہے کہ ایسے وزراء جن کی کارکردگی صفر ہے ان کو آخری وارننگ دی جائے گی یا پھر بعض وزراء کی چھٹی بھی کروائی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *