تازہ ترین
ہوم / پاکستان / اسد عمر بلاول بھٹو سے معافی مانگیں، تحریک انصاف کے رہنما اپنے ہی وفاقی وزیر پر برس پڑے، فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

اسد عمر بلاول بھٹو سے معافی مانگیں، تحریک انصاف کے رہنما اپنے ہی وفاقی وزیر پر برس پڑے، فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بدھ کو وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ زرداری قبیلہ بڑا غیور قبیلہ ہے معلوم نہیں کیوں بلاول “زرداری “کہلانے میں شرم محسوس کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک غیرت مند ملک ہے جس نے چوبیس گھنٹے میں بھارت سے بدلا لیا ۔ انہوں نے کہاکہ جن کی چوری باہر چھپی ہوئی ہے ان کو بتانے کے لئے اپنا بیانیہ انگریزی میں بیان کیا ۔اسد عمر نے کہاکہ شکور شاد نر کا بچہ ہے جس نے مجھے تین ماہ پہلے کہا تھا کہ وہ بلاول بھٹو کو شکست دے کر دکھائیگا ۔اسد عمر کے اس بیان کے بعد ان پر بہت تنققید کی گئی۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر پر جس طرح سے تنقید ہو رہی ہے تو میرے خیال سے انہیں معافی مانگ لینی چاہیے۔محمود الرشید نے کہا ہے کہ بعض اوقات انسان جذبات پہ آ کر ایسی بات کہہ جاتا ہے لیکن بعد میں اس

سے معافی مانگنی چاہیے۔کیونکہ اسد عمر خود ایک بہت پڑھے لکھے آدمی ہے لیکن ایسا نہیں ہے ہے کہ وہ غلطی نہیں کر سکتے ہر انسان سے غلطی ہوتی ہے۔جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولانا بخش چانڈیو نے وزیر خزانہ اسد عمر کے بلاول بھٹو زر داری بارے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ فرشتوں کے خاندان سے نہیں ہیں کہ آپ کے خاندان پہ بات نہ ہو سکے۔اسد عمر کا بیان سن کے افسوس ہوا،ایک فیاض چوہان سے تنگ تھے یہاں پوری فوج ہے ۔ہر وزیر ہر پارٹی کے خلاف بول رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کہنے پہ مجبور ہوئے کہ خان کی جو شان ہے طالبان کا احسان ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کا خاتمہ پرسکون نہیں ہوگا۔عوام کا غیظ و غضب برداشت کرنا پڑے گا۔مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ آپ نے پچاس اداروں کو بیچنے کی بات کی ہے،ان اداروں کے ملازمین کہاں جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *