تازہ ترین
ہوم / پاکستان / اہلخانہ کے منتے ترلے بھی کام نہ آئے،نواز شریف ہسپتال منتقل نہ ہونے پر تاحال بضد

اہلخانہ کے منتے ترلے بھی کام نہ آئے،نواز شریف ہسپتال منتقل نہ ہونے پر تاحال بضد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے ایک بار پھر اسپتال منتقل ہونے سے انکار کردیا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی، نوازشریف نے اہلخانہ کے اصرار کے باوجود ایک بار پھر اسپتال منتقل ہونے سے انکار کردیا۔میاں شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ’مجھے سروسز اسپتال،

پی آئی سی اور جناح اسپتال لے جایا گیا، اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے کہا انہیں صرف بیماری کی نوعیت پتہ لگانے کا کہا گیا ہے، ڈاکٹرزنے بتایا کہ وہ میرا علاج شروع نہیں کرسکتے، ڈاکٹرز نے علاج شروع کرنے کے حوالے سے بے بسی ظاہر کی اور کہا کہ میرا علاج کرنا ان کا مینڈیٹ نہیں ہے‘۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’علاج کے نام پر جو سلوک پہلے کیا گیا اب مزید تضحیک برداشت نہیں کروں گا، حکومت ایک مرتبہ پھر تمسخر اڑانے کا ارادہ رکھتی ہے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *