تازہ ترین
ہوم / پاکستان / فوج نے ’گھس کر مارنے‘ کی دھمکی دینے والوں کو سبق سکھا دیا، اب کوئی پاکستان میں گھسا تو کیا انجام ہو گا،حکومت کا دبنگ اعلان

فوج نے ’گھس کر مارنے‘ کی دھمکی دینے والوں کو سبق سکھا دیا، اب کوئی پاکستان میں گھسا تو کیا انجام ہو گا،حکومت کا دبنگ اعلان

جہلم(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فوج نے ’گھس کے مارنے‘ کی دھمکی دینے والوں کو سبق سکھا دیا۔ سرحدوں پر فوجی جوانوں کے ہوتے ہوئے کوئی گھس کر دکھائے۔ فواد چوہدری نے بھارت کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت دھمکیاں دیتا تھا کہ وہ پاکستان میں گھس کر ماریں گے لیکن پاکستانی افواج نے انہیں سبق سکھا دیا اوراب وہ دوبارہ ایسی کوشش نہیں کریں گے۔وفاقی وزیرِاطلاعات جہلم میں اجتماع سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔ وزیر اعظم نے بھارت کو امن کا پیغام دیا لیکن بھارت جارحیت پر اتر آیا اور ہم نے اس جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ ہم امن چاہتے ہیں لیکن حملے کی صورت میں جواب دینا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہلم کی زمین نے بہت سے بہادر

سپوت پیدا کیے جن پر قوم کو فخر ہے۔فواد چوہدری جہلم میں موجود ہیں انہوں نے عوام سے خطاب کے دوران پاکستان فوج کی کارکردگی کی تعریف کی اور وزیر اعظم عمران خان کی امن کے لیے کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نوبل انعام کے حقدار ہیں اور اب دنیا بھی کہہ رہی ہے کہ عمران خان کو امن کا نوبل انعام دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔ اپوزیشن کے بارے میں بات کرتے انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے ہم صرف کرپشن کا حساب مانگ رہے ہیں یہ حساب ہونا بہت ضروری ہے،ان کو کسی طور حساب سے بھاگنے نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں ’نہ رو‘ اور وہ کہتے ہیں ’این آراو‘۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کی قیادت میں معیشت، صحت اور تعلیم کو بہتر کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *