تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / افغان فوج مودی سرکارکی آلہ کار بن گئی، نہتے پاکستانیوں پر حملہ کرکے کتنےافراد کو شہید کردیا

افغان فوج مودی سرکارکی آلہ کار بن گئی، نہتے پاکستانیوں پر حملہ کرکے کتنےافراد کو شہید کردیا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان فوج مودی سرکارکی آلہ کار بن گئی،نہتے پاکستانیوں پر حملہ کرکے کتنےافراد کو شہید کردیا۔ افغان فوج مکمل طور پر بھارت کی آلہ کار بن گئی، 10 پاکستانیوں کو شہید کردیا، پاکستانی قبائلی شہریوں کو افغانستان کے صوبہ پکتیا قتل کیا گیا، شہید کیے گئے شہریوں پر دہشت گردی کا شرمناک الزام بھی عائد کردیا۔ عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق افغان فوج اب مکمل طور پر بھارت کی آلہ کار بن گئی ہے۔ دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد اب افغان فوج نے نہتے پاکستانی شہریوں کا قتل عام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان فوج نے افغانستان جانے والے 10 پاکستانی قبائلی شہریوں کا قتل کر دیا ہے۔ افغان فوج نے پاکستانی قبائلی شہریوں کو قتل کرنے کے بعد ان پر شرمناک الزام بھی عائد کر دیا۔ افغان فوج کا

دعویٰ ہے کہ افغانستان کے صوبہ پکتیا میں میں پاکستانی شناختی کارڈز کے حامل دس افراد کیے گئے ہیں۔ افغان میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ افراد امریکہ اور افغان فورسزکے مشترکہ آپریشن میں مارے گئے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے امریکی و افغان فورسز کی جانب سے یہ کارروائی 9مارچ کو کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ افراد افغانستان میں ہی رہائش پذیر تھے اور پاکستانی شناختی کارڈز کو سفر میں استعمال کرتے تھے۔ تاہم دوسری جانب قبائلی افراد کی جانب سے بتایا گیا ہے افغان فوج نے جن پاکستانی شہریوں کو قتل کیا ہے، وہ نہتے اور پرامن لوگ تھے۔ قتل کیے گئے قبائلی شہریوں کا افغانستان آنا جانا چلتا رہتا تھا۔ افغانستان میں ان لوگوں کے رشتے دار آباد تھے جن سے ملاقاتوں اور کاروباری معاملات کیلئے آمد و رفت جاری رہتی تھی۔ تاہم افغان فوج نے بھارت کو خوش کرنے کیلئے نہتے پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *