تازہ ترین
ہوم / علاقائی / چینی لڑکی نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی، لڑکی ’چونگ ‘کانیا اسلامی نام کیا رکھا گیا،جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

چینی لڑکی نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی، لڑکی ’چونگ ‘کانیا اسلامی نام کیا رکھا گیا،جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی لڑکی نے اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوان سے شادی رچا لی۔ چینی لڑکی چونگ نے قبولِ اسلام کے بعد اپنا نام دعا علی رکھ کر جرمنی میں مقیم پاکستانی نوجوان علی رضا کے ساتھ لاہور میں زندگی بھر کا ناطہ جوڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین دوستی کا خوش کن نظارہ ایک مرتبہ پھر دیکھنے کو آیا ہے، چین کی ایک وجیہہ لڑکی نے جرمن میں مقیم پاکستانی لڑکے کے ساتھ لاہور میں بیاہ رچا لیا اور اس کے ساتھ زندگی بھر کا رشتہ جوڑ لیا۔ چونگ نامی چینی لڑکی نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام دعا علی رکھا ہے۔ دعا علی کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی بہت مضبوط ہے۔ شادی کے بندھن میں بندھنے والے لڑکے اور لڑکی نے ماں باپ کی خواہش پر شادی پاکستان میں کی اور شادی کی تمام تر رسومات پاکستانی روایات کے عین مطابق ادا کی گئیں۔ نو بیاہتہ دلہن کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور پاک چین دوستی بہت مضبوط اور گہری ہے، دعا علی کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان سے

محبت ہے۔ دعا علی نے اپنے شوہر سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا جس پر دلہے میاں کا کہنا تھا کہ اپنی دلہن کی خواہش پر پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کراچی جائیں گے۔ شوہر کے والدین کی خواہش پر پاکستان آ کر شادی کے بندھن میں بندھنے والی دعا علی نے اپنی خوش اخلاقی سے چند ہی روز میں سسرالیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ واضح رہے کہ اس قبل بھی بڑی تعداد میں چینی لڑکیاں پاکستانی لڑکوں کی محب میں گرفتار ہو کر ان کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ناطہ جوڑ چکی ہیں اوراس وقت کامیاب زندگی گزار رہی ہیں۔پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی اب دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان رشتہ داریوں میں تبدیل ہورہی ہے۔ پاکستانی نوجوانوں میں چینی لڑکیوں سے شادیوں کے رجحان میں اضافہ ہو گیا ہے۔ صرف پاکستانی لڑکے ہی نہیں بلکہ چینی لڑکیاں بھی پاکستانی لڑکوں سے شادی کی خواہش مند ہیں۔ دونوں ممالک شادیوں سے ہٹ کر دیگر مختلف شعبوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *