تازہ ترین
ہوم / شوبز / پاکستانی اداکار کی اینجلینا جولی کے ساتھ مارول کامک سیریز میںدھماکے دار انٹری نے دھوم مچادی

پاکستانی اداکار کی اینجلینا جولی کے ساتھ مارول کامک سیریز میںدھماکے دار انٹری نے دھوم مچادی

لاس اینجلس(ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد امریکی اداکار و کامیڈین کمیل ننجیانی ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ مشہور مارول کامکس سیریز میں دھماکے دار انٹری دیں گے ۔مشہور زمانہ مارول کامک سیریز کے نئے ایڈیشن کو منفرد بنانے کے لیے اس بار ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سپر ہیرو ’سرسی‘ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جب کہ اُن کے مد مقابل اس سیریز کے نئے ایڈیشن میں سلیکون ویلی اور ’ٹوائے لائٹ زون ریبوٹ‘ جیسی سیریز میں اداکاری کا جوہر دکھانے والے پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی پہلی بار سپر ہیرو کے طور پر شامل ہوں گے

تاہم ان کا کردار ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔مارول سیریز کے نئے آںے والے ایڈیشن کی کہانی 1976ء میں جاری ہونے والی کامک سیریز کی کہانی پر مشتمل ہے جسے نامور ہدایت کار چلوئے چاؤ ڈائریکٹ کر رہے ہیں جب کہ مارول کے اسٹوڈیو چیف کیون فیج پروڈیوسرشپ کے فرائض انجام دیں گے۔واضح رہے کہ کمیل ننجیانی نے 2010ء میں فلم ’لائف ایز وی نو اٹ‘ کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن اُن کو اصل پہچان ’سلیکون ویلی‘ کے نام سے ریلیز ہونے والی مشہور سیریز سے ملی۔ وہ اب بھی کئی فلموں میں اداکار کے ساتھ ساتھ مصنف کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *