تازہ ترین
ہوم / علاقائی / عوام کو رمضان کاتحفہ،دودھ 23روپے فی لیٹر مہنگا

عوام کو رمضان کاتحفہ،دودھ 23روپے فی لیٹر مہنگا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں دودھ کی قیمت میں اچانک حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ کی قیمت میں اچانک 23 روپے لیٹر اضافہ کر دیا گیا ۔ جس کے بعد ڈیری فارمرز نے مڈل مین کو فی لیٹر دودھ 108 روپے میں بیچنے کا فیصلہ کر لیا اور اضافی قیمت پر عمل بھی شروع کردیا گیا۔ کراچی میں ڈیری فارمرز کی من مانیاں اب بھی جاری ہیں۔ایک سال قبل ہی دودھ کی قیمتوں کا مسئلہ اُٹھایا گیا تھا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت 85 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی

کو اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بُلا کر قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد گذشتہ سال کے اپریل میں دودھ کی قیمت بڑھا کر 94 روپے فی لیٹر کی گئی تھی، تاہم صرف ایک سال بعد ہی ڈیری فارمرز نے ایک بار پھر اندھیر مچاتے ہوئے 23 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔ دودھ کی قیمت میں اس ہوشربا اضافہ کو عوام کی جانب سے بُری طرح مسترد کردیا گیا ہے ۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ چونکہ ایک بنیادی ضرورت ہے لہٰذا دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے کر سخت کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *