تازہ ترین
ہوم / کھیل / سری لنکا کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کیلئے اب کس ملک کی ٹیم نے دورہ پاکستان کااعلان کردیا، جان کر شائقین کرکٹ خوش ہوجائینگے

سری لنکا کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کیلئے اب کس ملک کی ٹیم نے دورہ پاکستان کااعلان کردیا، جان کر شائقین کرکٹ خوش ہوجائینگے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سری لنکا کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کیلئے اب کس ملک کی ٹیم نے دورہ پاکستان کااعلان کردیا، جان کر شائقین کرکٹ خوش ہوجائینگے۔رواں برس سری لنکا کے علاوہ بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کا بھی امکان، پی سی بی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری، جلد معاملات طے کر لیے جانے کی کوششیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا، بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں نے دو ٹیسٹ میچز پاکستان کھیلنے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر سری لنکن بورڈ سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے رابطہ کیا جس میں سیریز کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کے پاکستان آنے کی صورت میں میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں سیریز پاکستان میں ہونے کا باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔ جبکہ پی

سی بی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے بات چیت کر رہا ہے۔ اس حوالے سے بھی جلد پیش رفت کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ 3 مارچ 2009 کو سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے اب تک پاکستان نے اپنی سرزمین پر کسی بھی ٹیسٹ میچ کی میزبانی نہیں کی تاہم وقتاً فوقتاً انٹرنیشنل کرکٹرز اور ٹیمیں پاکستان آکر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے رہے ہیں،پاکستان نے 2015 میں قذافی اسٹیڈیم میں لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے کی میزبانی کی جس کے بعد 2017 میں ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلے اور اسی سال سری لنکن ٹیم نے لاہور میں ہی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔2018 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور اب پی سی بی ملک میں مکمل طور پر عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *