تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / پشاور میٹرو منصوبہ اور فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف کے گلے کا پھندہ بن گیا،حکومت جتنی مرضی تاخیر کرلے لیکن یہ کیس کس طرح تحریک انصاف کو لے ڈوبیں گے

پشاور میٹرو منصوبہ اور فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف کے گلے کا پھندہ بن گیا،حکومت جتنی مرضی تاخیر کرلے لیکن یہ کیس کس طرح تحریک انصاف کو لے ڈوبیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بی آرٹی اورفارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی کے گلے کا پھندہ ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں رہ جتنی مرضی تاخیر کرا لے، لیکن یہ نوشتہ دیوار ہے۔ انہوں نے پشاور میٹرو بس منصوبے کے تعمیراتی کام میں تاخیر اور اخراجات بڑھنے پر اپنے ٹویٹ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میٹرو اور الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی کے گلے کا پھندہ بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اقتدار میں رہ جتنی مرضی تاخیر کروا لیں۔ لیکن یہ نوشتہ دیوار ہے۔ دوسری جانب ایک ٹویٹر صارف نے بھی پشاور میٹرو بس پر طنز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے کی تعمیر کے دوران

قدیم زمانے کی گیس پائپ لائن نکل آئی۔ماہر تاریخ دانوں کا کہنا ہے۔ اس پائپ لائن کو لوگ بڑی تعداد میں بیرون ملک سے دیکھنے آ رہے ہیں۔اس پر ٹکٹ لگانے سے کھربوں کی آمدن متوقع ہے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بی آر ٹی منصوبے سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس میں بی آر ٹی کے خلاف نیب کو درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ،چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ،،مختلف پارٹیوں کے رہنمائوں نے منصوبے کے فورنزک آڈٹ کا مطالبہ کردیا ۔پشاور پریس کلب میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام بی آر ٹی منصوبے سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور سینیٹر مشتاق احمد ،جے یو آئی کے رہنماء امان اللہ حقانی اور دیگر پارٹیوں کے مقامی رہنمائوں سمیت تاجروں نے شرکت کی آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی آر ٹی منصوبے کے خلاف نیب میں درخواست دی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ سے بھی سوموٹو لینے کا مطالبہ کیا گیا۔اس کے برعکس خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔ بی ار ٹی عوامی منصوبہ ہے جس کی لاگت بہت کم ہے۔ بی ار ٹی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جن خامیوں کا ذکر ہے ان کو دور کریں گے۔ وزیر اعلی خود بی آر ٹی کی نگرانی کر رہے ہیں‘ بی آر ٹی کا سول ورک مکمل ہے جلد عوام کے لیے کھو لیں گے۔ ایک پائی کی کرپشن بھی ہوئی تو کسی کو معاف نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *