تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / ناروے،شرپسند عناصرنے مسجد پر حملہ کرکے آگ لگادی،مسجد میں آگ سے شدید نقصان کی اطلاعات

ناروے،شرپسند عناصرنے مسجد پر حملہ کرکے آگ لگادی،مسجد میں آگ سے شدید نقصان کی اطلاعات

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے میں شرپسند عناصر نے مسجد کو آگ لگا دی، آگ سے مسجد کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے، پولیس نے آگ لگانے کی تحقیقات کا آغا زکردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے شہرایجرسینڈ کی مسجد المدینہ میں آگ لگا دی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ سے مسجد کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے مسجد کی عمارت کو آگ لگائی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امکان ہے شرپسند عناصر نے ہی مسجد میں آگ لگائی ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق انکوائری شروع کردی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے مغربی ممالک میں ایک سازش کے تحت مسلمانوں کیلئے مذہبی فرائض سرانجام دینا مشکل بنا دیا گیا ہے۔مسلمانوں کو مختلف شہروں

میں شرپسند عناصر اور دہشتگردی کے واقعات کا سامنا ہے۔حال میں نیوزی لینڈ کا واقعہ دنیا بھر نے دیکھا کہ کس طرح ایک برینٹن نامی سفید فارم نسل سے تعلق رکھنے والے انتہاپسنداور دہشتگرد نے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں جا کر50سے زائد نمازیوں کو فائرنگ کرکے شہید اور40سے زائد افراد کو زخمی کردیا۔ لیکن اس کو دہشتگردی کا واقعہ کہنے کی بجائے قتل قراردیتے رہے۔ مغربی ممالک میں مسلم خواتین کے حجاب لینے پر پابندی لگائی جاتی ہے،مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر حملے کئے جاتے ہیں، خواتین کو گلی کوچوں ، ریلوے اسٹیشنز پر تنگ کیا جاتا ہے اور بے ہودہ زبان استعمال کی جاتی ہے یہاں تک ان کے حجاب اتار دیے جاتے ہیں۔ لیکن اس سب پر انسانی حقوق کے دعویدار خاموش ہیں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ ان واقعات سے نمٹنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *