تازہ ترین
ہوم / پاکستان / نئے پاکستان میں تبدیلی سسک سسک کے مرگئی،خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں دل کےآپریشن پر پابندی لگادی گئی

نئے پاکستان میں تبدیلی سسک سسک کے مرگئی،خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں دل کےآپریشن پر پابندی لگادی گئی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دل کے آپریشنز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن کے آلات میسر نہ ہونے پر اسپتال انتظامیہ نے دل کے آپریشنز پر پابندی عائد کر دی اور مریضوں کے دل کی سرجریاں روک دیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سینیئر ڈاکٹرز کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کو خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا کہ شعبہ امراض قلب میں موجود مشینیں خراب ہوچکی ہیں اور جراحی آلات بھی میسر نہیں ہیں ۔ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ دل کے آپریشنز کے لیے جراحی آلات فراہم کیے جائیں۔ جس کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آپریشن کرنے کے آلات میسر نہ ہونے کے باعث اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے دل کی سرجریاں روک دیں۔ اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز کے خط کا جواب دیتے ہوئے دل کے آپریشن روک دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی جان کی حفاظت کے لیے فی الحال آپریشنز نہ کیے جائیں۔ترجمان ایل آر ایچ عاصم خان

نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اسپتال میں دل کے آپریشنز پر پابندی کا مقصد مریضوں کی زندگی کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امراض قلب کے شعبہ کے لیے ضروری آلات کا جائزہ لے رہے ہیں لہٰذا ضروری مشینری اور آلات جلد فراہم کر دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق قلب کے آپریشن میں پابندی کے باعث ماہانہ 15 سے 18 مریض متاثر ہوں گے۔دوسری جانب پشاور کے اسپتال لیڈی ریڈنگ میں موجود دل کے مریضوں میں اس خبر کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مریضوں کے ساتھ آئے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اب ہمیں مریضوں کو لے کر کسی اور اسپتال کے چکر کاٹنے پڑیں گے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بھی پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے اور اسپتال کو مطلوبہ آلات فراہم کیے جائیں تاکہ مریض دربدر نہ ہوں اور اُن کو بروقت علاج ممکن ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *