تازہ ترین
ہوم / پاکستان / ’’بڑے پیمانے پر آبادی سنگین خطرے میں‘‘راولپنڈی اسلام آباد میں ہنگامی سائرن بچادیئے گئے، کیا ہونیوالاہے، انتظامیہ حرکت میں آگئی

’’بڑے پیمانے پر آبادی سنگین خطرے میں‘‘راولپنڈی اسلام آباد میں ہنگامی سائرن بچادیئے گئے، کیا ہونیوالاہے، انتظامیہ حرکت میں آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ’’بڑے پیمانے پر آبادی سنگین خطرے میں‘‘راولپنڈی اسلام آباد میں ہنگامی سائرن بچادیئے گئے، کیا ہونیوالاہے، انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی کو پانی سپلائی کرنے والے خان پور ڈیم میں پانی خطرناک حد عبور کر گیا، برسوں بعد سپل وے کھولتے ہوئے ہنگامی سائرن بجا دیے گئے، آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ہری پور کی تحصل خان پور میں واقع ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد کو عبور

کر گئی ہے۔ خان پور ڈیم سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ کئی برس بعد پہلا موقع ہے جب خان پور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی باعث ہنگامی بنیادوں پر ڈیم کے تمام سپل وے کھول دیے گئے ہیں۔ ڈیم کے تمام سپل وے کھول دیے جانے کے باعث نشیبی علاقوں میں موجود آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی باعث نشیبی علاقوں میں موجود آبادی کو ہنگامی طور پر منتقل کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *