تازہ ترین
ہوم / پاکستان / گرین لائن ٹرین میں نصف کرایہ۔۔!شیخ رشید کے شاندار اعلان نے غریب عوام کو خوش کردیا

گرین لائن ٹرین میں نصف کرایہ۔۔!شیخ رشید کے شاندار اعلان نے غریب عوام کو خوش کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گرین لائن ٹرین میں بچوں کا کرایہ نصف کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن ٹرین میں بچوں کا کرایہ نصف کر دیا گیا ہے اور جناح ایکسپریس ٹرین چلائی ہے، جلد ہی سرسیدٹرین بھی چلائیں گے جبکہ ملک میں مال بردار ٹرینوں میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد خان نے کہا ہے کہ انہوں نے 9 سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں مسائل کو حل کریں گے۔ریلوے کے حوالے

سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔ انہوں نے اعلان کی کہ ایم ایل ون منصوبے کے بعد 1 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو نوکری دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایم ایل ٹو پر بھی کام شروع ہو۔ انہوں نے کہا کہ میرے خزانے کی حالت خراب ہے، ایک لاکھ ملازمین ہیں جبکہ ڈیڑھ لاکھ سابقہ ملازمین کی پنشن دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 22 ٹرینیں چلا دی ہیں جبکہ 16 مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید اسسٹنٹ ڈرائیور کی بیوہ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ اس کے بیٹے کو نوکری دی جائے گی ، اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین کے انجن میں آگ لگنے سے شہید ہو گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *