تازہ ترین
ہوم / پاکستان / پشاور، گھر میں خوددکش دھماکہ کرنیوالے دہشتگرد کی شناخت عمران کے نام سے ہوگئی، تعلق کس ملک سے ہے،جانئے

پشاور، گھر میں خوددکش دھماکہ کرنیوالے دہشتگرد کی شناخت عمران کے نام سے ہوگئی، تعلق کس ملک سے ہے،جانئے

پشاور(نیوز ڈیسک) سوموار کے روز سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہونے پرپشاور کے شہری علاقے حیات آباد میں واقعہ ایک گھر کا گھیراو کیا۔ اس دوران گھر میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ رپورٹس کے مطابق گھر میں 7 سے 8 دہشت گرد موجود تھے۔ اس وقت بارود سے بھرا موٹر سائیکل دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس سے 1بجہ جاں بحق ہو گیا اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔بعد میں 5 سے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تمما دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

گیا ہے تاہم ایک بم کو ناکارہ بناتے ہوئے بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گھر زمیں بوس ہو گیا۔ فورسز ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اآپریشن خفیہ معلومات پر کیا گیا تھا جبکہ خودکش بمبار کا تعلق افغانستان سے تھا جبکہ اس کا عمران معلوم ہوا ہے اور اسکی عمر 20 سال تھی۔ گھر سے فورسز کو ایک خود کش جیکٹ بھی ملی ہے جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد پہلے بھی 4دہشتگردی کے واقعات میں ملوث رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد اے آئی جی اور ایف سی کی گاڑی پر حملے میں بھی ملوث رہے تھے اور تمام انتہا پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *