تازہ ترین
ہوم / پاکستان / اسد عمر اور شہریارآفریدی کی تبدیلی کی جھوٹی خبریں چلانے پر 2نجی ٹی وی چینلز کیخلاف سخت ایکشن لے لیا گیا

اسد عمر اور شہریارآفریدی کی تبدیلی کی جھوٹی خبریں چلانے پر 2نجی ٹی وی چینلز کیخلاف سخت ایکشن لے لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینلز ’اے آر وائی نیوز‘ اور ’بول نیوز‘ کو شوکاز نوٹس بھیجے ہیں جن میں دونوں میڈیا ہاؤسز سے پوچھا گیا ہے کہ سوموار کی صبح دونوں چینلز نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے خبر کس بنیاد پر چلائی۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینلز ’اے آر وائی نیوز‘ اور ’بول نیوز‘نے خبر دی تھی کہ وزارتِ خزانہ جس کا قلمدان اسد عمر کے پاس ہے اور وزارتِ مملکت برائے داخلہ جو کہ شہریار

آفریدی کے پاس ہے ، میں تبدیلی کی جارہی ہے۔لیکن اب پیمرا نے دونوں چینلز سے کہا ہے کہ انہوں نے جھوٹی خبر چلا کر الیکٹرانک میڈیا کے کوڈ آف کنڈکٹ 2015 ، پیمرا آرڈیننس 2002 اور پیمرا رولز 2009 کی خلاف ورزی کی ہے۔ پیمرا نے دونوں چینلز کو 7 دن کا وقت دیا تھا کہ چینلز بتائیں کہ انہوں نے ایسا کیوں اور کیسے کیا اور اس اقدام کی ٹھوس وجہ بتائی جائے تا کہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کی جائے بصورتِ دیگر ان دونوں چینلز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *