تازہ ترین
ہوم / پاکستان / چونکہ میں بہت پتلی تھی اس لیے لوگ میرے ساتھ۔۔۔!!سونم کپور کے انکشاف نے مداحوں کو حیران کردیا

چونکہ میں بہت پتلی تھی اس لیے لوگ میرے ساتھ۔۔۔!!سونم کپور کے انکشاف نے مداحوں کو حیران کردیا

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سب سے برا کیا لگتا ہے اور لوگ کس طرح ان کی ظاہری شخصیت کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑا چکے ہیں، ’میری لیے میری فیملی بہت قیمتی ہے، تو اگر کوئی بھی ان کے بارے میں کچھ کہتا ہے تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے، مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی میرے کام کو یا مجھے تنقید کا نشانہ بنائے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’ایک وقت تک لوگ مجھے زرافہ بول کر میرا مذاق اڑاتے تھے، کیوں کہ میں بہت پتلی تھی، اس کے

بعد میں نے وزن بڑھا لیا اور اس کے اپنے مسائل سامنے آئے‘۔سونم کے مطابق ’جب آپ وزن بڑھا لیں تو لوگ کہتے ہیں بہت موٹی ہوگئی ہے، کالی ہوگئی ہے، لمبی ہوگئی ہے شادی کون کرے گا‘۔اداکارہ نے تنقید کرنے والوں اور ظاہری شخصیت کا مذاق بنانے والوں کو پیغام دیا کہ ایسا کرنا صحیح نہیں، اس کا ذہن پر اچھا تاثر نہیں پڑتا، لوگوں کو کئی ذہنی مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور ان کے ساتھ ایسا کرنا ٹھیک نہیں۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سونم کپور اس وقت اپنی فلم ’دی زویا فیکٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *