تازہ ترین
ہوم / شوبز / معروف اداکارہ حنا دلپزیر شاعرہ بن گئیں، اداکارہ کی تازہ کلام سناتے ہوئےویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونےلگی

معروف اداکارہ حنا دلپزیر شاعرہ بن گئیں، اداکارہ کی تازہ کلام سناتے ہوئےویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونےلگی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ حنا دلپزیر شاعرہ بن گئیں، اداکارہ کی تازہ کلام سناتے ہوئےویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونےلگی۔۔ٹی وی ڈراموں میں اپنی جاندار پرفارمنس کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے بطور شاعرہ اپنا تازہ کلام سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔اپنی بہترین مزاحیہ اداکاری اور انوکھے انداز سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی حنا دلپذیر نے معروف ڈرامہ رائٹر سیما غزل کی فرمائش پوری کرتے ہوئے اپنا تازہ کلام سنایا

، جس کے سوشل میڈیا پر آتے ہی اداکارہ کو خوب پذیرائی مل رہی ہیں۔حنا دلپذیر کی ترنم میں شاعری کرتے انداز کو بے حد پسند کیاجا رہا ہے، سوشل میڈیا پر حنا دلپذیر کی یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ترنم کے ساتھ اشعار پیش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔حنا دلپزیر کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ کل تک جو لوگ ان کے مقبول کردار کے ڈائیلاگ سننے کی خواہش کرتے تھے اب شاعری سننے کی فرمائش کرنے لگے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *