تازہ ترین
ہوم / پاکستان / ’’یار بس رہنے دو ،معاف کرو مجھے‘‘عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی نےکابینہ میں واپسی کی درخواست کی تواسدعمر نے ایسا جواب دیا کہ کپتان بھی منہ تکتے رہ گئے

’’یار بس رہنے دو ،معاف کرو مجھے‘‘عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی نےکابینہ میں واپسی کی درخواست کی تواسدعمر نے ایسا جواب دیا کہ کپتان بھی منہ تکتے رہ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شیخ رشید کی اسد عمر سے طویل ملاقات، سابق وزیر خزانہ نے وفاقی وزیر ریلوے کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا، فی الحال وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے سے معذرت۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسد عمر سے طویل ملاقات کی گئی ہے۔ شیخ رشید نے اسد عمر سے منسٹرز انکلیو میں ملاقات کی۔اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان طویل گفتگو ہوئی۔ اس دوران شیخ رشید نے اسد عمر سے وفاقی کابینہ میں واپس آنے کی درخواست کی۔تاہم اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے شیخ رشید کے

سامنے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے فی الحال وفاقی کابینہ میں شمولیت سے معذرت کی ہے۔ جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وہ اسد عمر کو منانے کیلئے بار بار ان کے پاس جاتے رہیں گے۔واضح رہے کہ اسد عمر کو کچھ روز قبل اس وقت دھچکا پہنچا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے ان سے وزارت خزانہ واپس لے لی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر سےو زارت خزانہ واپس لے کر انہیں وزارت پیٹرولیم کی پیش کش کی تھی۔ تاہم اسد عمر نے وزیراعظم کی پیش کش قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *