تازہ ترین
ہوم / دلچسپ و عجیب / منشیات فروشوں کا ساتھ دینے والاطوطا گرفتار، طوطا اپنے ساتھیوں کوکس طرح پولیس سے بچاتا تھا،دلچسپ تفصیلات سامنے آگئی

منشیات فروشوں کا ساتھ دینے والاطوطا گرفتار، طوطا اپنے ساتھیوں کوکس طرح پولیس سے بچاتا تھا،دلچسپ تفصیلات سامنے آگئی

برازیل(نیوز ڈیسک) برازیلی پولیس کا ایک منشیات فروش کی گرفتاری کے لیے مارا گیا چھاپا اس وقت ناکام ہوتے ہوتے بچا جب منشیات فروش کا طوطا پولیس کو دیکھتے ہی اپنے مالک کو خبردار کرتے ہوئے پرتگالی زبان میں چلا اٹھا ”بھاگو پولیس“ آگئی. امریکی جریدے نے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے لکھا ہے کہ پولیس نے منشیات فروش کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو اس کے پالتو طوطے نے مالک کو خبردار کرنے کے لیے شور مچادیا .تاہم طوطے کے خبردار کرنے کے باوجود منشیات فروش بروقت فرار ہونے میں ناکام رہا اور اسے پولیس نے حراست میں لے لیا. منشیات اسمگل کرنے والے برازیلی شہری کے ”معاون“ طوطے کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا.برازیلی پولیس کے ایک اہلکار نے طوطے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا یقینی طور پر طوطے کی اس کام کے لیے تربیت کی گئی تھی اس لیے جوں ہی پولیس مکان کے قریب پہنچی طوطے نے چلانا شروع کر دیا.

برازیلی ٹی وی چینل پر چھاپے کے بعد کے مناظر جاری کیے گئے جس میں دیکھا گیا کہ گرفتاری کے بعد طوطا تابعدارانہ اندازمیں اس گھر کے ایک میز پر موجود ہے. بعد میں ایک اہلکار اسے ہاتھ پر بٹھا کر تھانے لے گیا تب بھی طوطا خاموشی سے اس کے ہاتھ پر بیٹھا رہاگرفتاری کے بعد پولیس اہلکاروں نے اس طوطے سے گفتگو کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے خاموشی ہی اختیار کیے رکھی.برازیل میں اس طوطے کی گرفتاری کی خبریں سامنے آنے کے بعد جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کی جانب سے اس کی رہائی کے مطالبے بھی سامنے آنا شروع ہو گئے. ایک ماحول دوست کارکن جیکلین لسٹوسا نے ایک مقامی چینل کو بتایا کہ وہ پرندے کو آزاد کرانے کے لیے کئی مرتبہ پولیس اسٹیشن گئیں، تاہم پولیس نے اسے رہا نہیں کیا. ایک مقامی چینل کے مطابق طوطے کو چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اہلکار اس طوطے کو اڑنا سکھائیں گے جس کے بعد اسے آزاد کر دیا جائے گا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *