تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار

بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ایئر فورس کے ناکارہ پائلٹس اور طیارے اکثر دُنیا بھر میں خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ رواں سال بھی خراب پیشہ ورانہ تربیت کے باعث کئی پائلٹس اربوں روپے کے جنگی جہازوں کو دورانِ پرواز گِرا چکے ہیں اور کچھ واقعات میں انڈین ایئر فورس کے ان جوانوں کو اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑے ہیں۔فضائی مہارت میں کمی کو ظاہر کرنے والا ایک اور واقعہ آج ممبئی کے ایئرپورٹ پر پیش آیا جس میں انڈین ایئر فورس کا AN-32 ایئر کرافٹ رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اس جنگی طیارے نے ممبئی کے چھتر پتی شیوا جی مہاراج انٹرنیشل ایئرپورٹ سے بنگلورو کے قریب واقع یلاہانکا

ایئر فورس اسٹیشن کے لیے اُڑان بھرنا تھی تاہم پائلٹ کی ناتجربہ کاری کے باعث رن وے سے پھسل گیا۔یہ واقعہ گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا۔ انتظامیہ کی جانب سے رن وے نمبر 27 کو اس حادثے کے باعث کافی دیر تک دیگر فضائی آپریشنز کے لیے بند کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے کئی کمرشل فلائٹس بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔انڈین ایوی ایشن کی جانب سے اس حادثے کے حوالے سے نوٹم جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق رن وے 27پر حادثے کی وجہ سے رن وے نمبر 32 کو پروازوں کے لیے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ انڈین ایوی ایشن کے مطابق اس حادثے کے باعث فضائی کمپنیوں ایئر ایشیا انڈیا، ایئر انڈیا ، گو ایئر اور انڈی گو کی پروازیں 30 منٹ سے لے کر 51 منٹ تک کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *