تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / بھارت کی نیوکلیئر میزائل سے لیس اکلوتی آبدوز ناکارہ نکلی، ہندوستان ایک بار پھر پوری دنیا میں تماشہ بن کر رہ گیا

بھارت کی نیوکلیئر میزائل سے لیس اکلوتی آبدوز ناکارہ نکلی، ہندوستان ایک بار پھر پوری دنیا میں تماشہ بن کر رہ گیا

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون گزشتہ چند سالوں میں آسمان سے باتیں کرنے لگا ہے۔ خطے کا چودھری بننے کے خبط میں مبتلا بھارت اپنے مُلک کے 70 کروڑ سے زائد غربت کی زندگی سے نیچے انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کی بجائے سالانہ کھربوں روپے اپنی جنگی صلاحیت کو بڑھانے میں جھونک رہا ہے۔اس کے باوجود بھارت افواج کی اہلیت پر سوال اُٹھتے رہے ہیں۔ اور اس کے پاس موجود جنگی ساز و سامان پر بھی بہت سے باتیں سامنے آئی ہیں۔ اکثر بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے پائلٹس کی عدم مہارت کے باعث زمین بوس ہو جاتے ہیں جس کے باعث بھارتی افواج کو جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھارت کے مشہور اخبار دی ہندو کی جانب سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق بھارت کی واحد نیوکلیئر میزائل ٹیکنالوجی سے لیس یہ آبدوز

دو سال سے خراب پڑی ہے۔اور اس کی وجہ ایک چھوٹی سی انسانی غلطی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آج سے دو سال قبل جب یہ نیوکلیئر آبدوز بھارتی بحریہ میں شامل کی گئی تو چند دِنوں بعد ہی اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ آئی این ایس ایری ہانٹ نامی یہ آبدوز 2.9 ارب ڈالر کی خطیر لاگت سے تیار کی گئی تھی۔ لیکن ایک انسانی غلطی کی وجہ سے یہ ناکارہ ہو کر رہ گئی ہے۔ آبدوز کے عملے میں شامل ایک ملازم کی غلطی کی وجہ سے اس کے پچھلے حصّے میں پانی چلا گیا جس کے باعث انتہائی قیمتی مشینری کو شدید نقصان پہنچا۔یہ واقعہ فروری 2017ءمیں پیش آیا تھا۔ بھارتی بحریہ کی نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دو سال سے اس کی متاثرہ مشینری کی مرمت کا سلسلہ جاری ہے مگر ابھی تک اسے پُوری طرح فنکشنل نہیی بنایا جا سکتا۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد بھارت کی دُنیا بھر میں سبکی ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *