تازہ ترین
ہوم / کھیل / پورا دن روزہ رکھ کر میچ کھیلنا آسان کام نہیں پھر بھی میدان میں یہ۔۔۔!بھارتی کرکٹر کی جانب سےمسلمان کھلاڑیوں کی شاندار الفاظ میں تعریف

پورا دن روزہ رکھ کر میچ کھیلنا آسان کام نہیں پھر بھی میدان میں یہ۔۔۔!بھارتی کرکٹر کی جانب سےمسلمان کھلاڑیوں کی شاندار الفاظ میں تعریف

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) چیمپینز لیگ کھیلنے میں مصروف آئیکس کے حکیم زائح،نصیر مزروئی اور لیور پول کے محمد صلاح اور ساڈیو نے روزہ نہ رکھنے کے مطالبے پر کلب انتظامیہ کے پریشر کو نظر انداز کر کے فٹ بال میچ روزہ کی حالت میں کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیمپینز لیگ اپنے آخری مراحل میں ہے۔دونوں ٹیموں کے فٹنس کوچز نے کھلاڑیوں کوتنبیہ کی ہے کہ اتنے بڑے میچوں سے قبل روزہ رکھنے سے نہ صرف ان کی جسمانی صلاحیت کم ہو بلکہ کھیل پر بھی اثر پڑے گا۔جب کہ دوسری جانب مسلم کرکٹرز راشد خان، محمد نبی اور خیل احمد سب کے لیے ایک مثال بن گئے ہیں جو روزہ رکھتے ہوئے میدان میں اترے اور آئی پی ایل 2019 کھیلا۔کھیل کے دوران دونوں کھلاڑیوں راشد خان اور محمد نبی نے دہلی کیپٹلز کو شکست

کے قریب لانے میں بہترین کردار ادا کیا.جب کہ انڈین ٹیم کے اوپنر، شیکھر دھون نے مسلم کھلاڑیوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی اور کہا کہ سب کو رمضان المبارک ہو۔پورا دن روزہ رکھ کر پھر میچ کھیلنا آسان کام نہیں ہے۔لیکن وہ میدان میں پھر بھی تروتازہ نظر آتے ہیں۔مجھے ان کھلاڑیوں پر فخر ہے۔یہ کھلاڑی اپنے ملک اور عالمی کرکٹ کے لئے ایک مثال ہیں ۔مسلم کھلاڑیوں کی توانائی بڑے خواب دیکھنے والوں کے لیے حوصلہ کن ہے۔. آپ پر اللہ تعالیٰ کی نعمتیں نازل ہوں۔راشد خان نے دھون کے ٹویٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مخلصانہ الفاظ کے لیے شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ آپ کے الفاظ میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔خیال رہے اس سے قبل بھی کئی کھلاڑی سخت گرمی کی حالت میں بھی روزہ رکھ کر کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *