تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / نواز شریف کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کو دوبارہ طلب کرلیا وہ بھی کس کیس میں ، حیرت انگیز تفصیلات

نواز شریف کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کو دوبارہ طلب کرلیا وہ بھی کس کیس میں ، حیرت انگیز تفصیلات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے پاکپتن اراضی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو15مئی کو طلب کرلیا،عدالت نے اٹارنی جنرل، دیوان پاکپتن دربار اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے، جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکپتن اراضی ازخود نوٹس کیس کی سماعت 15مئی بروز بدھ کو ہوگی۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نوٹس جاری کردیا ہے۔عدالت نے اٹارنی جنرل، دیوان پاکپتن دربار اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ بنچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جے آئی رپورٹ نے نوازشریف کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔نوازشریف نے جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع کروایا ہے۔واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف نے جے آئی ٹی رپورٹ یکطرفہ اور بدنیتی پر مبنی قرار

دی تھی۔ نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کروایا، جس میں استدعا کی کہ جے آئی ٹی نے مئوقف جاننے کیلئے ایک مرتبہ بھی رابطہ نہیں کیا، رپورٹ میں انسانی حقوق کوسلب کیا گیا۔ جواب میں نوازشریف نے عدالت سے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کی۔نوازشریف نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ یکطرفہ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے عدالت میں مئوقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر27 دسمبر کو حسین اصغر کی سربراہی میں 3 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ حسین اصغر کی تیار کردہ رپورٹ میں جے آئی ٹی کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ رپورٹ حسین اصغر نے انفرادی طور پر تیار کی ہے۔ رپورٹ میں جے آئی ٹی کے ٹی اوآرز کی عدالت سے منظوری کا بھی نہیں بتایا گیا۔ جے آئی ٹی نے مئوقف جاننے کیلئے نوازشریف سے ایک مرتبہ بھی رابطہ نہیں کیا۔ رپورٹ میں نوازشریف کے انسانی حقوق کوسلب کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *